بیرونِ ملک پاکستانیوں کی کانفرنسیں بھی اصل مسائل سے صرفِ نظر کرنے لگیں
- ہارورڈ، جارج ٹاؤن اور شکاگو یونیورسٹی کے طلبہ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ناقدین اور محققین کو مدعو کریں، وزرا کو جواب دہ بنائیں اور اسپانسرز کو ایجنڈے پر اثرانداز ہونے سے روکیں
پاکستان کے حوالے سے تین کانفرنسیں امریکا کی تین معروف جامعات، ہارورڈ، جارج ٹاؤن اور شکاگو یونیورسٹی میں منعقد ہوچکی ہیں یا ہونے والی ہیں۔ ہارورڈ میں اپریل، جارج ٹاؤن میں گزشتہ ہفتے اور شکاگو یونیورسٹی میں رواں ہفتے کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ ان جامعات کے نام یقیناً متاثر کن ہیں، لیکن ان سے غلط تاثر نہیں لینا چاہیے۔
یہ ہارورڈ، جارج ٹاؤن یا شکاگو یونیورسٹی کی اپنی کانفرنسیں نہیں ہیں بلکہ پاکستانی طلبہ کی جانب سے منعقد کی جاتی ہیں، جو کیمپس میں ایک ہال بک کراتے ہیں۔ یونیورسٹی انہیں جگہ فراہم کرتی ہے اور لازمی طور پر اپنا نام بھی ان کے ساتھ منسلک ہوجاتا ہے۔ کوئی تحقیقی مرکز اپنا لوگو بھی شامل کرسکتا ہے، لیکن یونیورسٹی کا کوئی استاد ان کانفرنسوں کا ایجنڈا مرتب نہیں کرتا، نہ ہی موضوعات اور مواد کا جائزہ لیتا ہے اور نہ ہی وہاں ہونے والی گفتگو کی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ ہارورڈ کے اپنے ساؤتھ ایشیا انسٹی ٹیوٹ نے بھی طلبہ کی جانب سے منعقدہ کانفرنسوں کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ موضوعات اور مقررین کا انتخاب منتظم طلبہ خود کرتے ہیں۔
ان کانفرنسوں کے مالی وسائل بھی پاکستانی ہیں۔ جارج ٹاؤن کانفرنس کے سرپرستوں میں سرِفہرست پنجاب حکومت کی ملکیت بینک آف پنجاب تھا، جبکہ پاکستانی نژاد امریکی کاروباری کونسلز اور فاؤنڈیشنز بھی معاونین میں شامل تھیں۔ ہارورڈ کی پہلی کانفرنس کا مرکزی اسپانسر پاکستان کی ایک فوڈ کمپنی تھی۔ شکاگو یونیورسٹی نے پاکستان کے سفارت خانے اور قونصل خانے کو اپنے شراکت داروں میں شامل کیا ہے۔ اس طرح ایجنڈا پاکستانی طلبہ اور ان کے پاکستانی اسپانسرز طے کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کانفرنسوں کا انداز اسلام آباد کے سرکاری حلقوں جیسا دکھائی دیتا ہے۔ ان میں سے کوئی بھی ایسی تقریب کے انعقاد کے لیے پاکستانی یونیورسٹی کی معاونت پر آمادہ نہیں۔ تاہم فی الحال اس پہلو کو چھوڑ دیتے ہیں۔
مقررین کا انتخاب اور اصل مسائل سے گریز
اب ان کانفرنسوں میں مدعو کیے جانے والے افراد پر نظر ڈالیں۔ ہارورڈ میں وزیر خزانہ شریک ہوئے، جبکہ شکاگو یونیورسٹی کی کانفرنس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ایک وزیر مملکت اور پنجاب کے صوبائی وزیر کو مدعو کیا گیا ہے۔ جارج ٹاؤن میں سابق وزرا اور تقریب کے اخراجات برداشت کرنے والے بینک کے چیف ایگزیکٹو نے شرکت کی۔ ان کے گرد شوبز اور دیگر شعبوں کی معروف شخصیات موجود ہیں۔ ہارورڈ کی اختتامی نشست میں ایک فلمی اداکار کو کلیدی مقرر بنایا گیا، جبکہ ثقافتی سیشن میں فیشن ڈیزائنر اور موسیقار بھی شامل تھے۔ جارج ٹاؤن میں فلم ساز اور پوڈکاسٹر کو مدعو کیا گیا، جبکہ شکاگو یونیورسٹی میں ہر شام کے اختتام پر ٹکٹوں کے ذریعے داخلے والا موسیقی کا پروگرام رکھا گیا ہے۔
سوال یہ ہے کہ ان کانفرنسوں میں وزرا کو کیوں بلایا جاتا ہے؟ ملک کو موجودہ مشکلات سے دوچار کرنے کی ذمہ داری انہی لوگوں پر عائد ہوتی ہے۔ وزیر منصوبہ بندی 1997ء سے اب تک چار حکومتوں میں اسی منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔ کیا طلبہ انہیں ان کی بات سننے کے لیے بلا رہے ہیں یا ان کی پالیسیوں اور عدم کارکردگی پر سوال اٹھانے کے لیے؟ کانفرنس کا طریقہ کار خود اس سوال کا جواب دیتا ہے۔ نہ کوئی تحقیقی مقالہ پیش کیا جاتا ہے جس کا انہیں جواب دینا پڑے، نہ کوئی مبصر موجود ہوتا ہے اور نہ ہی ان کے سامنے کوئی ناقد بٹھایا جاتا ہے۔ وزیر صاحب تقریر کریں گے، تالیاں بجیں گی، تصاویر بنیں گی اور وہ شکاگو کے باوقار اسٹیج سے ملنے والی شہرت کے ساتھ وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، بغیر کسی سخت سوال کا جواب دیے۔
ناقدین اور محققین کانفرنسوں سے باہر
ان کانفرنسوں میں ناقدین اور محققین کو مدعو نہیں کیا جاتا۔ جارج ٹاؤن اور شکاگو کی مقررین کی فہرستوں میں پاکستان کی معیشت پر تحقیق کرنے والا کوئی نمایاں پاکستانی ماہرِ تعلیم شامل نہیں۔ ہارورڈ اس حوالے سے واحد استثنا تھا، جہاں وزیر خزانہ کے ساتھ دو ماہرینِ معاشیات کو بھی بٹھایا گیا۔ ہر سیشن میں ایسا ہی ہونا چاہیے۔ تاہم وہاں بھی محض ایک پینل مباحثہ تھا اور کوئی تحقیقی مقالہ موجود نہیں تھا جس کی بنیاد پر شرکا کو ان کی باتوں کا جواب دہ ٹھہرایا جاسکتا۔
اس کے علاوہ ملک کو درپیش اہم ترین مسائل بھی زیر بحث نہیں آئے۔ پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث جاری ہے۔ سول سروس میں اصلاحات کا وعدہ کئی دہائیوں سے کیا جارہا ہے، لیکن اب تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ طاقتور وزیر داخلہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں ہوٹلوں کی شدید کمی ہے اور آئینی ایونیو پر ضبط کیا گیا ایک ٹاور فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔ یہ اعلان ریاست کی شہروں، جائیداد اور سرمایہ کاری کے بارے میں سوچ کی کیا عکاسی کرتا ہے؟
پاکستان آئی ایم ایف کے 25ویں پروگرام میں شامل ہوچکا ہے، لیکن کسی کے پاس ایسا منصوبہ نہیں کہ ملک اس ادارے کے پروگراموں سے مستقل طور پر کیسے نکلے گا۔ توانائی کا بحران بھی بدستور موجود ہے۔ بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ تقریباً 12 ہزار ارب روپے جبکہ گیس کے شعبے میں 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
تینوں کانفرنسوں میں ان مسائل پر کوئی خصوصی سیشن نہیں رکھا گیا۔ شکاگو یونیورسٹی نے وفاقی نظام سے متعلق ایک سیشن ضرور شامل کیا ہے، لیکن اس میں جواب دینے کے لیے وزیر منصوبہ بندی کو مدعو کیا گیا ہے اور میز پر کوئی تحقیقی مقالہ یا منصوبہ بندی سے متعلق پالیسی دستاویز موجود نہیں ہوگی۔
اسلام آباد کا ماڈل بیرون ملک بھی منتقل
میں پہلے بھی پاکستان میں منعقد ہونے والی کانفرنسوں کے بارے میں لکھ چکا ہوں۔ یہاں ہونے والی تقریبات ہمیشہ اصلاحات کے حقیقی ایجنڈے سے گریز کرتی ہیں۔ مجھے امید تھی کہ بیرون ملک مقیم طلبہ، جو وزارتوں اور سرکاری اثرورسوخ سے دور ہیں، اس سے بہتر کردار ادا کریں گے۔ لیکن انہوں نے بھی اسلام آباد کا وہی ماڈل اختیار کرلیا اور اسے صرف ایک زیادہ شاندار پس منظر فراہان طلبہ کے پاس توانائی، رسائی اور ایسا سامعین کا حلقہ موجود ہے جس کا اسلام آباد کے کسی ہال میں تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ انہیں اس صلاحیت کو بہتر انداز میں استعمال کرنا چاہیے۔ ناقدین اور محققین کو مدعو کیا جائے، وزرا کو ایسے منصب پر بٹھایا جائے جہاں انہیں سوالات کے جواب دینا پڑیں۔ ہر سیشن میں ایک مشکل سوال ضرور اٹھایا جائے، مثلاً کیا نئے صوبے اپنے اخراجات خود برداشت کرسکیں گے؟ اس سوال کے دونوں پہلوؤں پر بحث کے لیے متعلقہ ماہرین بھی موجود ہوں۔ اسپانسرز کو واضح کردیا جائے کہ ہال کے اخراجات برداشت کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کانفرنس کا ایجنڈا بھی خرید سکتے ہیں۔ لیکن دوسرے پاکستانیوں کی طرح ان طلبہ کا مستقبل بھی پاکستان میں امیر اور بااثر شخصیات سے تعلقات استوار کرنے سے وابستہ ہے۔م کردیا۔
تقریبات اور ثقافتی میلے یقیناً اچھی سرگرمیاں ہیں اور موسیقی کے پروگرام منعقد کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ لیکن انہیں پاکستان کے مستقبل پر ہونے والا مباحثہ قرار نہیں دینا چاہیے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے مستقبل پر اصل اور بامعنی بحث ابھی تک نہ ملک کے اندر ہوئی ہے اور نہ ہی بیرون ملک۔
بشکریہ : بزنس ریکارڈر 2026ء

























Comments