BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
پاکستان

وزارت تجارت کا افغانستان سے ٹرانزٹ تجارت معطل رکھنے کے فیصلے کا دفاع

  • اس فیصلے سے برآمدات اور علاقائی رابطوں کو نقصان پہنچا ہے، سیکرٹری تجارت
شائع اپ ڈیٹ

وزارت تجارت نے افغانستان کے ساتھ دوطرفہ اور ٹرانزٹ تجارت معطل کرنے کے حکومتی فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تجارت کے نام پر مزید انسانی جانوں کا نقصان برداشت نہیں کرسکتا، تاہم اعتراف کیا کہ اس فیصلے سے برآمدات اور علاقائی رابطوں کو نقصان پہنچا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری تجارت جواد پال نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کی معطلی کے نتیجے میں پاکستان کی برآمدات میں تقریباً ایک ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا کیونکہ حکومت کے لیے قومی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین جاوید حنیف خان نے تجارت کی بندش کے جواز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس سے برآمدی مواقع اور وسطی ایشیائی ممالک تک تجارتی راستے متاثر ہوئے ہیں۔ سیکریٹری تجارت کے مطابق افغانستان کے راستے وسطی ایشیائی ممالک کو برآمدات میں بھی کمی آئی ہے جبکہ مالٹوں اور آلو کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2025-26 میں خدمات سمیت پاکستان کی مجموعی برآمدات 40 ارب ڈالر جبکہ اشیا کی برآمدات تقریباً 32 ارب ڈالر رہیں۔ رواں مالی سال 2026-27 میں اشیا کی برآمدات 35 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اسٹیٹ بینک سے مشاورت کے بعد ترسیلات زر 55 ارب ڈالر رہنے کی بھی امید ہے۔

سیکریٹری تجارت نے بتایا کہ یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سہولت کا نیا طریقہ کار 2029 سے نافذ ہوگا، جس کے لیے پاکستان کو نئی درخواست دینا ہوگی۔ اس سہولت کے تسلسل کے لیے موجودہ 27 کے علاوہ مزید 5 بین الاقوامی کنونشنز کی پابندی کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران امریکا تنازع کے باعث جولائی سے اکتوبر کے دوران پاکستان کو 387 ملین ڈالر کا تجارتی نقصان ہوا۔ خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت متاثر ہوئی، جبکہ شپنگ اور بندرگاہوں کے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ ایران پر پابندیوں کے باعث بینک لین دین میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، تاہم پاکستان اور ایران کے درمیان جزوی تجارت جاری ہے۔

اجلاس میں وزارت تجارت اور وزارت صنعت و پیداوار کے درمیان برآمدات کے اعدادوشمار پر اختلافات بھی سامنے آئے، جس پر کمیٹی نے دونوں وزارتوں کو اعدادوشمار میں یکسانیت پیدا کرنے کی ہدایت کی۔

کمیٹی نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز (ترمیمی) بل 2026 کی متفقہ منظوری بھی دے دی۔ چیئرمین نے چینی اور گندم کی گزشتہ پانچ سال کی درآمدات اور برآمدات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ان فیصلوں کے قومی خزانے پر مالی اثرات کی وضاحت بھی طلب کی۔ حکام کے مطابق گزشتہ سال درآمد کی گئی 3 لاکھ ٹن چینی میں سے ایک لاکھ ٹن برآمد کے لیے دستیاب ہے۔

کمیٹی نے مزید بتایا کہ 20 اہم مصنوعات کی 5.9 ارب ڈالر کی غیر استعمال شدہ برآمدی صلاحیت موجود ہے، جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے شعبہ جاتی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف