BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

  • ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، سینیٹر شیری رحمٰن اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کو ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) کے کوپ 31 اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، سینیٹر شیری رحمٰن اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں جاری طویل تنازع پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور پائیدار امن و استحکام کے حصول کے لیے مذاکرات، تحمل، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت اجاگر کی۔

انہوں نے جون 2026 میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت طے پانے والی مفاہمت پر پیش رفت جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جانب سے مخلصانہ اور تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی حمایت اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کی پائیدار اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے روابط صدیوں پر محیط مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب پر استوار ہیں۔ ایرانی صدر نے مختلف شعبوں میں تعاون مزید فروغ دینے کے لیے تہران کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے باقاعدہ مشاورت اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Comments

200 حروف