BR100 Decreased By (-1.08%)
BR30 Decreased By (-1.23%)
KSE100 Decreased By (-0.85%)
KSE30 Decreased By (-1.61%)
BAFL 58.80 Decreased By ▼ -0.23 (-0.39%)
BIPL 24.09 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
BOP 30.94 Decreased By ▼ -0.76 (-2.4%)
CNERGY 12.10 Increased By ▲ 0.04 (0.33%)
DFML 15.73 Increased By ▲ 0.18 (1.16%)
DGKC 200.41 Decreased By ▼ -2.78 (-1.37%)
FABL 91.91 Decreased By ▼ -1.23 (-1.32%)
FCCL 58.05 Decreased By ▼ -0.66 (-1.12%)
FFL 13.35 Decreased By ▼ -0.12 (-0.89%)
GGL 19.24 Decreased By ▼ -0.67 (-3.37%)
HBL 299.89 Decreased By ▼ -2.87 (-0.95%)
HUBC 201.61 Decreased By ▼ -6.44 (-3.1%)
HUMNL 8.63 Decreased By ▼ -0.06 (-0.69%)
KEL 6.11 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 24.43 Decreased By ▼ -0.39 (-1.57%)
MLCF 100.04 Decreased By ▼ -2.05 (-2.01%)
OGDC 312.89 Decreased By ▼ -3.35 (-1.06%)
PAEL 33.48 Decreased By ▼ -0.54 (-1.59%)
PIBTL 13.19 Decreased By ▼ -0.23 (-1.71%)
PIOC 262.29 Decreased By ▼ -3.15 (-1.19%)
PPL 217.96 Decreased By ▼ -3.34 (-1.51%)
PRL 85.55 Increased By ▲ 0.95 (1.12%)
SNGP 91.96 Decreased By ▼ -1.89 (-2.01%)
SSGC 22.60 Decreased By ▼ -0.34 (-1.48%)
TELE 7.15 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
TPLP 13.36 Increased By ▲ 0.25 (1.91%)
TRG 53.41 Decreased By ▼ -0.62 (-1.15%)
UNITY 8.05 Increased By ▲ 0.15 (1.9%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.08 (8.51%)
دنیا

ایران سے دوبارہ جنگ کا امکان انتہائی کم ہے، ٹرمپ

  • اگر مذاکرات میں پیش رفت جاری رہی تو دوبارہ فوجی کارروائی کی ضرورت انتہائی کم ہوگی، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ شروع ہونے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات میں پیش رفت جاری رہی تو دوبارہ فوجی کارروائی کی ضرورت انتہائی کم ہوگی۔

اتوار کو سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کو پہلے ہی شدید نقصان پہنچایا ہے، تاہم اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ حملے کیے جاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ کا فیصلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ آیا تہران امریکا کی شرائط پر ایک مضبوط معاہدے پر دستخط کرتا ہے یا نہیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے اور اس کی معیشت زوال پذیر ہے۔ ان کے مطابق ایران میں مہنگائی کی شرح 301 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور امریکی فوجی کارروائیوں نے اسے مزید کمزور کردیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کو سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات فی الحال رک گئے ہیں کیونکہ امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی بڑی کامیابی کے سیاسی اثرات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

عباس عراقچی کے مطابق ثالثوں کی گزشتہ چند روز سے آمدورفت بھی بند ہے۔

ادھر ایران آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری آمدورفت جزوی طور پر بدستور روک رہا ہے، جس سے خلیجی خطے سے تیل کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ اس صورتحال کے نتیجے میں امریکا میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس نے ایران کے ساتھ جنگ کی مخالفت میں مزید اضافہ کیا ہے۔

Comments

200 حروف