وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلۂ خیال
- شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کو حکومت کی جاری اصلاحات، بالخصوص معاشی اصلاحات، ملک کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے جاتی اُمرا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، معاشی امور اور دیگر اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف کو خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ اقدامات پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کو حکومت کی جاری اصلاحات، بالخصوص معاشی اصلاحات، ملک کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی سیاسی امور اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی شریک تھے۔
























Comments