کاروبار اور معیشت
چین کی 179 الیکٹرک بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں
- مذکورہ جہاز کراچی گیٹ وے ٹرمینل ملٹی پرپز لمیٹڈ پر لنگرانداز ہوا
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے چین کے شہر ینگ کاؤ سے جہاز ایم وی روننگ 6 کے ذریعے کراچی بندرگاہ پہنچنے والی 179 الیکٹرک بسوں کی آمد اور ان لوڈنگ کے عمل کو کامیابی سے مکمل کیا.
ترجمان کے مطابق مذکورہ جہاز کراچی گیٹ وے ٹرمینل ملٹی پرپز لمیٹڈ (کے جی ٹی ایم ایل) پر لنگرانداز ہوا.
یہ کھیپ پاکستان میں ٹیکسلا کینٹ کے لیے مختص ہے اور مارگلہ ہیوی انڈسٹریز لمیٹڈ کے نام پر درآمد کی گئی ہے.
کے پی ٹی نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کی آمد کراچی بندرگاہ کے اس کلیدی کردار کو اجاگر کرتی ہے جو جدید ذرائع نقل و حمل کی درآمد میں سہولت فراہم کرنے اور پاکستان کو ماحول دوست اور پائیدار سفری نظام کی جانب گامزن کرنے میں اہمیت رکھتا ہے.

























Comments