بینکنگ محتسب نے صارفین کو 1.46 ارب روپے کا ریلیف فراہم کردیا
- بینک صارفین اپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی تیسرے شخص کو فراہم نہ کریں، سراج الدین عزیز
بینکنگ محتسب پاکستان نے سال 2025 کے پہلے 10 ماہ (یکم جنوری سے 31 اکتوبر) کے دوران 28 ہزار 700 سے زائد شکایات نمٹاتے ہوئے بینکوں کے صارفین کو ایک ارب 46 کروڑ روپے کا مالی ریلیف فراہم کیا۔
موجودہ دور میں بڑھتی ہوئی دھوکا دہی کی وارداتوں سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے بینکنگ محتسب سراج الدین عزیز نے بینک صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی تیسرے شخص کو فراہم نہ کریں۔ اس کے علاوہ موبائل فون پر موصول ہونے والے کسی بھی لنک پر اس وقت تک کلک نہ کریں جب تک اس کے معتبر اور مستند ذریعے سے موصول ہونے کی تصدیق نہ ہوجائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک فون کالز موصول ہونے کی صورت میں صارفین فوری طور پر اپنے بینک کی قریبی شاخ سے رجوع کریں یا بینک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ واقعے اور متعلقہ فون نمبرز وغیرہ کی اطلاع نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بھی دیں۔

























Comments