BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.37%)
KSE100 Decreased By (-0.21%)
KSE30 Decreased By (-0.28%)
BAFL 55.10 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
BIPL 24.49 Increased By ▲ 0.06 (0.25%)
BOP 28.85 Increased By ▲ 0.24 (0.84%)
CNERGY 12.30 Decreased By ▼ -0.11 (-0.89%)
DFML 16.11 Decreased By ▼ -0.22 (-1.35%)
DGKC 182.00 Increased By ▲ 0.88 (0.49%)
FABL 91.60 Decreased By ▼ -0.42 (-0.46%)
FCCL 51.80 Increased By ▲ 0.76 (1.49%)
FFL 13.97 Increased By ▲ 0.18 (1.31%)
GGL 18.38 Decreased By ▼ -0.56 (-2.96%)
HBL 287.49 Decreased By ▼ -2.77 (-0.95%)
HUBC 192.79 Decreased By ▼ -0.73 (-0.38%)
HUMNL 9.43 Increased By ▲ 0.30 (3.29%)
KEL 5.87 Decreased By ▼ -0.02 (-0.34%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
MLCF 90.27 Increased By ▲ 0.88 (0.98%)
OGDC 298.34 Decreased By ▼ -2.05 (-0.68%)
PAEL 33.50 Increased By ▲ 0.20 (0.6%)
PIBTL 13.82 Increased By ▲ 0.21 (1.54%)
PIOC 229.50 Decreased By ▼ -1.66 (-0.72%)
PPL 215.81 Decreased By ▼ -1.22 (-0.56%)
PRL 93.45 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 89.59 Decreased By ▼ -0.12 (-0.13%)
SSGC 22.55 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.10 Increased By ▲ 0.04 (0.57%)
TPLP 12.12 Decreased By ▼ -0.18 (-1.46%)
TRG 53.75 Decreased By ▼ -0.29 (-0.54%)
UNITY 8.68 Increased By ▲ 1.00 (13.02%)
WTL 0.97 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ریاض ایئرپورٹ پر حملوں کے بعد متعدد بین الاقوامی ایئرلائنز کی پروازیں منسوخ

  • پیر کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق ریاض ایئرپورٹ 17 اکتوبر تک بند رہے گا۔
شائع اپ ڈیٹ

ریاض ایئرپورٹ پر یمن کے حوثیوں کے ہفتے کے آخر میں ہونے والے مہلک حملوں کے بعد متعدد بین الاقوامی ایئرلائنز نے سعودی عرب اور پڑوسی ممالک کے لیے پروازیں منسوخ یا معطل کردی ہیں۔ خطے میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد فضائی سفر پہلے ہی متاثر ہے۔

پیر کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق ریاض ایئرپورٹ 17 اکتوبر تک بند رہے گا۔

ایئر فرانس کے ایل ایم گروپ نے سعودی دارالحکومت کے لیے پروازوں کی معطلی اکتوبر کے اختتام تک بڑھا دی ہے، جبکہ ایئر انڈیا نے 15 اکتوبر تک ریاض آنے اور جانے والی پروازیں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اکاسا ایئر نے جدہ اور ریاض کے لیے 13 اکتوبر تک پروازیں روک دی ہیں۔

کیتھے پیسیفک نے ہانگ کانگ سے دبئی اور ریاض کے لیے پروازوں کی بحالی 31 جنوری 2027 تک مؤخر کردی ہے، جبکہ امریکی ایئرلائن ڈیلٹا نے اٹلانٹا سے ریاض کے لیے مجوزہ پروازیں مارچ 2027 تک ملتوی کردی ہیں۔

اتحاد ایئرویز نے ابوظبی سے ریاض کی تمام پروازیں اور دمام و جدہ کے لیے 10 پروازیں 19 اکتوبر تک منسوخ کردی ہیں۔ بحرین کی گلف ایئر نے 12 سے 17 اکتوبر تک ریاض کی پروازیں معطل کردی ہیں۔

بھارت کی انڈیگو نے ریاض اور دمام کے لیے پروازوں کی منسوخی 15 اکتوبر تک بڑھا دی، جبکہ لفتھانزا گروپ نے 16 اکتوبر تک ریاض کی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ فلپائن ایئرلائنز نے ریاض کے لیے پروازوں کی معطلی 29 نومبر تک بڑھا دی، جبکہ قطر ایئرویز نے ریاض اور دمام کے لیے پروازیں عارضی طور پر روک دی ہیں۔

Comments

200 حروف