BR100 Decreased By (-0.64%)
BR30 Decreased By (-0.63%)
KSE100 Decreased By (-0.51%)
KSE30 Decreased By (-0.96%)
BAFL 55.37 Decreased By ▼ -0.93 (-1.65%)
BIPL 24.65 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 28.88 Decreased By ▼ -0.20 (-0.69%)
CNERGY 12.47 Decreased By ▼ -0.05 (-0.4%)
DFML 16.46 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 182.50 Decreased By ▼ -1.88 (-1.02%)
FABL 91.20 Decreased By ▼ -0.93 (-1.01%)
FCCL 51.45 Decreased By ▼ -0.67 (-1.29%)
FFL 13.85 Decreased By ▼ -0.18 (-1.28%)
GGL 19.35 Increased By ▲ 0.10 (0.52%)
HBL 293.00 Decreased By ▼ -2.76 (-0.93%)
HUBC 194.48 Decreased By ▼ -5.67 (-2.83%)
HUMNL 9.15 Decreased By ▼ -0.23 (-2.45%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.08 (-1.32%)
LOTCHEM 26.21 Decreased By ▼ -0.17 (-0.64%)
MLCF 90.00 Decreased By ▼ -0.63 (-0.7%)
OGDC 303.85 Decreased By ▼ -2.27 (-0.74%)
PAEL 33.65 Decreased By ▼ -0.31 (-0.91%)
PIBTL 13.83 Increased By ▲ 0.31 (2.29%)
PIOC 233.99 Decreased By ▼ -1.47 (-0.62%)
PPL 217.84 Decreased By ▼ -1.10 (-0.5%)
PRL 93.45 Increased By ▲ 0.38 (0.41%)
SNGP 90.40 Increased By ▲ 0.05 (0.06%)
SSGC 22.84 Decreased By ▼ -0.22 (-0.95%)
TELE 7.09 Decreased By ▼ -0.08 (-1.12%)
TPLP 12.57 Increased By ▲ 0.19 (1.53%)
TRG 55.39 Increased By ▲ 0.10 (0.18%)
UNITY 7.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.52%)
WTL 0.98 Decreased By ▼ -0.01 (-1.01%)
پاکستان

پاکستان کی ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت

  • کسی شہری ہوائی اڈے کو نشانہ بنانا دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی ہے، دفتر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی ملیشیا کے تازہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ کسی شہری ہوائی اڈے کو نشانہ بنانا دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی، بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

ترجمان نے حملے میں جانی نقصان اور افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے شہری آبادی اور اہم تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، جس کی عالمی برادری کو واضح طور پر مذمت کرنی چاہیے۔ پاکستان نے زور دیا کہ ایسے حملے فوری طور پر بند کیے جائیں۔

ترجمان کے مطابق معاہدہ مکہ برائے مشترکہ دفاع اور اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کے تناظر میں پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے عزم پر قائم ہے۔

پاکستان نے سعودی عرب کے اپنے علاقے، شہریوں، شہروں اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایسے حملوں کے خلاف دوٹوک مؤقف اختیار کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اس کی سلامتی و دفاع کی حمایت جاری رکھے گا۔

Comments

200 حروف