BR100 Decreased By (-0.16%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Decreased By (-0.21%)
KSE30 Decreased By (-0.28%)
BAFL 56.43 Increased By ▲ 0.21 (0.37%)
BIPL 24.65 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 29.17 Decreased By ▼ -0.08 (-0.27%)
CNERGY 12.50 Increased By ▲ 0.11 (0.89%)
DFML 16.45 Decreased By ▼ -0.15 (-0.9%)
DGKC 184.60 Decreased By ▼ -0.92 (-0.5%)
FABL 92.35 Decreased By ▼ -0.32 (-0.35%)
FCCL 52.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.1%)
FFL 14.15 Increased By ▲ 0.14 (1%)
GGL 19.26 Increased By ▲ 0.15 (0.78%)
HBL 296.60 Decreased By ▼ -3.26 (-1.09%)
HUBC 200.74 Increased By ▲ 1.07 (0.54%)
HUMNL 9.40 Increased By ▲ 0.09 (0.97%)
KEL 6.07 Increased By ▲ 0.11 (1.85%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.25 (-0.94%)
MLCF 90.82 Decreased By ▼ -0.13 (-0.14%)
OGDC 306.50 Decreased By ▼ -2.16 (-0.7%)
PAEL 34.05 Increased By ▲ 0.32 (0.95%)
PIBTL 13.59 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 235.05 Decreased By ▼ -1.56 (-0.66%)
PPL 219.40 Increased By ▲ 1.05 (0.48%)
PRL 92.90 Increased By ▲ 1.78 (1.95%)
SNGP 90.64 Decreased By ▼ -0.60 (-0.66%)
SSGC 23.10 Increased By ▲ 0.06 (0.26%)
TELE 7.19 Increased By ▲ 0.02 (0.28%)
TPLP 12.40 Increased By ▲ 0.60 (5.08%)
TRG 55.24 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 7.68 Increased By ▲ 0.03 (0.39%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

آر ایل این جی کی فراہمی میں مشکلات، کے الیکٹرک کی بجلی کی زیادہ طلب کے اوقات میں لوڈ مینجمنٹ کی تنبیہ

  • کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق دن کے اوقات میں بجلی کی فراہمی بڑی حد تک مستحکم رہے گی
شائع اپ ڈیٹ

کے الیکٹرک (کے ای) کے ترجمان نے جمعے کو کہا کہ ملک بھر میں ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنی شام اور رات کے اوقاتِ عروج میں لوڈ مینجمنٹ کرسکتی ہے۔

کے الیکٹرک کراچی میں بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی ذمہ دار مرکزی کمپنی ہے۔

اپریل سے اکتوبر تک بجلی کے اوقاتِ عروج شام 6 بج کر 30 منٹ سے رات 10 بج کر 30 منٹ تک، جبکہ نومبر سے مارچ تک شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہوتے ہیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ترجمان عمران رانا نے کہا کہ عالمی سطح پر رسد میں تعطل اور گیس کے جہازوں کی آمد میں تاخیر کے باعث آر ایل این جی کی فراہمی محدود ہوگئی ہے، جس سے کے الیکٹرک کے زیرِ انتظام علاقے سمیت ملک بھر میں بجلی کی پیداوار متاثر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دن کے اوقات میں بجلی کی فراہمی بڑی حد تک معمول کے مطابق رہے گی، تاہم ضرورت پڑنے پر شام اور رات کے اوقات میں بجلی کی زیادہ طلب کے دوران لوڈ مینجمنٹ کو ’’انتہائی اقدام اور آخری چارے‘‘ کے طور پر اختیار کیا جاسکتا ہے۔

رانا نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) اور متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور صورتِ حال جلد از جلد معمول پر لانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

Comments

200 حروف