BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.06%)
KSE100 Decreased By (-0.52%)
KSE30 Decreased By (-0.48%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.03 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.77 Decreased By ▼ -0.37 (-0.39%)
FCCL 52.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.93%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.71 Decreased By ▼ -1.45 (-1.56%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.16 Decreased By ▼ -0.47 (-1.32%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.01 Decreased By ▼ -4.20 (-1.73%)
PPL 222.42 Decreased By ▼ -4.49 (-1.98%)
PRL 91.90 Decreased By ▼ -1.12 (-1.2%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.54 (-2.27%)
TELE 7.65 Decreased By ▼ -0.15 (-1.92%)
TPLP 12.62 Decreased By ▼ -0.35 (-2.7%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

ہنگو، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،8 دہشت گرد ہلاک ، 2 افسران سمیت 6 جوان شہید

  • صدرمملکت اور وزیراعظم کا شہدا کو خراج عقیدت ،اہلخانہ سے اظہار تعزیت
شائع اپ ڈیٹ

خیبرپختو نخوا کے ضلع ہنگو میں میں سیکیورٹی فورسز اور خوارجی دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ پاک فوج کے دو افسران سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ہنگو ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے دستوں کی صف اول سے قیادت کرنے والے دو بہادر افسران کیپٹن ابوذر فاروق عمر 23 سال ضلع گوجرانوالہ کے رہائشی اور لیفٹیننٹ شیراز بابر عمر 22 سال ضلع چکوال کے رہائشی نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ ان کے ساتھ 4 جوانوں نے بھی شہادت پائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابقعلاقے میں موجود کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے قومی ایکشن پلان کی منظوری سے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔

بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں سکیورٹی فورسز کی ملک کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

صدرمملکت اور وزیراعظم کا شہدا کو خراج عقیدت ،اہلخانہ سے اظہار تعزیت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدرِ مملکت نے کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور دیگر جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔صدرِ مملکت نے وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرنے والوں کی بہادری اور جرأت کو سراہا۔

صدرِ مملکت نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے اللّہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیاہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فتنۃ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور 4 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید افسران اور جوانوں نے وطن عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہداء نے قوم کے مستقبل اور ملکی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پوری قوم اپنے بہادر شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنۃ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھی جائیں گی۔



Comments

200 حروف