BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.06%)
KSE100 Decreased By (-0.52%)
KSE30 Decreased By (-0.48%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.03 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.77 Decreased By ▼ -0.37 (-0.39%)
FCCL 52.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.93%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.71 Decreased By ▼ -1.45 (-1.56%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.16 Decreased By ▼ -0.47 (-1.32%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.01 Decreased By ▼ -4.20 (-1.73%)
PPL 222.42 Decreased By ▼ -4.49 (-1.98%)
PRL 91.90 Decreased By ▼ -1.12 (-1.2%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.54 (-2.27%)
TELE 7.65 Decreased By ▼ -0.15 (-1.92%)
TPLP 12.62 Decreased By ▼ -0.35 (-2.7%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

امریکا اور چین کے درمیان اے آئی، تجارت اور اہم معدنیات پر مذاکرات متوقع

  • امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور چینی نائب وزیراعظم حے لی فنگ اتوار کو ملاقات کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور چینی نائب وزیراعظم حے لی فنگ اتوار کو ملاقات کریں گے، جس میں مصنوعی ذہانت، ٹیرف اور اہم معدنیات سے متعلق ممکنہ معاہدوں پر پیش رفت کیلئے بات چیت کی جائے گی۔ یہ مذاکرات رواں ہفتے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اہم سربراہی ملاقات کی تیاری کے سلسلے میں ہوں گے۔

نیویارک میں جے پی مورگن چیس کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر بھی شریک ہوں گے۔ مذاکرات میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ بندی، چینی نایاب زمینی مقناطیس اور اہم معدنیات کی فراہمی، جبکہ مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ممکنہ حفاظتی ضوابط زیر بحث آئیں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے محدود اقدامات متوقع ہیں تاکہ تجارتی تعلقات میں مزید کشیدگی سے بچا جاسکے۔ متعدد معاملات مئی میں بیجنگ میں ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کے بعد سے زیر التوا ہیں، جن میں غیر اسٹریٹجک اشیا پر ٹیرف میں کمی اور چین کی جانب سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری میں اضافے کے وعدے شامل ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق مذاکرات میں اوپن ویٹ اور کلوزڈ ویٹ ماڈلز بھی زیر بحث آئیں گے۔ انہوں نے طاقتور اے آئی ماڈلز کو غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ لگنے سے روکنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان حفاظتی اصول وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

چین کی وزارت تجارت کے مطابق حے لی فنگ سربراہی ملاقات سے قبل اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں شرکت کیلئے چینی کمپنیوں کے وفد کی قیادت بھی کریں گے۔

دونوں ممالک اہم معدنیات کی فراہمی اور سرمایہ کاری سمیت دیگر معاشی معاملات پر بھی بات چیت جاری رکھیں گے۔

Comments

200 حروف