BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.16%)
KSE100 Decreased By (-0.56%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.91 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.96 Decreased By ▼ -0.16 (-1.22%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.85 Decreased By ▼ -4.60 (-2.39%)
FABL 93.78 Decreased By ▼ -0.36 (-0.38%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 305.55 Decreased By ▼ -0.55 (-0.18%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.39 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
OGDC 314.15 Decreased By ▼ -2.58 (-0.81%)
PAEL 35.10 Decreased By ▼ -0.53 (-1.49%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.50 Decreased By ▼ -4.41 (-1.94%)
PRL 90.99 Decreased By ▼ -2.03 (-2.18%)
SNGP 90.62 Decreased By ▼ -1.22 (-1.33%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا آغاز، مریم نواز کی میڈ اِن پاکستان مصنوعات کی تعریف

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے آٹو موبائل صنعت سے وابستہ صنعتکاروں کی غیر رسمی ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہورایکسپو سینٹر میں پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا افتتاح کردیا جس کے ساتھ تین روزہ نمائش کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔

وزیراعلیٰ نے آٹو موبائل صنعت سے وابستہ صنعتکاروں سے غیر رسمی ملاقات کی اور ملکی اقتصادی ترقی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آٹو موٹیو صنعت صنعتی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مقامی پیداوار، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے فروغ میں مؤثر ثابت ہوگا۔

آٹو موبائل صنعت سے وابستہ ماہرین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کو قابل تقلید قرار دیا۔ الیکٹرک وہیکل صنعت کے نمائندوں اور انتظامی افسران نے گرین ٹیکسی اور وزیراعلیٰ بائیک اسکیموں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ای وی صنعت کے نمائندوں نے گرین ٹیکسی اور بائیک اسکیموں کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے بہترین اقدامات قرار دیا۔ ٹریکٹر ساز کمپنیوں کے نمائندوں اور مالکان نے گرین ٹریکٹر اسکیم کے اجرا کو سراہا۔

ٹریکٹر مینوفیکچررز کے نمائندوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم نے ٹریکٹر مینوفیکچرنگ صنعت کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے متعارف کرائی گئی اس اسکیم سے مقامی ٹریکٹر مینوفیکچرنگ کو فروغ ملا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو کا افتتاح کرنے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ انہوں نے الیکٹرک گاڑیوں کا معائنہ کیا اور ایک الیکٹرک ایمبولینس میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے جدید ترین گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور جنریٹرز کا جائزہ لیا جبکہ سوزوکی کے بائیو گیس ماڈل کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ہونڈا، سوزوکی اور دیگر اسٹالز پر غیر ملکی ماہرین سے ملاقات کی اور نمائش میں پیش کی گئی مصنوعات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میڈ اِن پاکستان مصنوعات کے معیار کو سراہا۔

پاپام کے چیئرمین عثمان اسلم ملک، چیف آرگنائزر سید نبیل ہاشمی اور دیگر نے وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ایکسپو سینٹر کے چار ہالز میں جاری پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 میں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے بھرپور شرکت کی۔ آٹو شو میں مجموعی طور پر 150 نمائش کنندگان شریک ہوئے جن میں 44 بین الاقوامی اور 43 مقامی نمائش کنندگان شامل تھے۔

سوزوکی، کیا، جی اے سی، چیری، سازگار، بی وائی ڈی، جی ٹور، ہنڈائی اور ہونڈا سمیت معروف آٹو برانڈز نے نمائش میں اسٹالز قائم کیے۔

Comments

200 حروف