BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

غزہ : اسرائیلی حملے میں 2 افراد شہید

  • مغربی غزہ سٹی کے تل الہوا محلے میں حملے سے گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی، سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں منظر دیکھا جاسکتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

اسرائیلی فضائی حملے میں اتوار کو غزہ کی پٹی میں ایک گاڑی میں سوار کم از کم دو فلسطینی شہید جبکہ 13 دیگر زخمی ہوگئے۔

طبی عملے کے مطابق مغربی غزہ سٹی کے تل الہوا محلے میں ہونے والے حملے سے گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں یہ منظر دیکھا جاسکتا ہے۔

مقامی طبی عملے نے رائٹرز کو بتایا کہ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت میں مدد دینے والی معلومات فراہم کریں۔ دھماکے کے باعث دونوں افراد کی لاشیں ٹکڑے ٹکڑے ہوگئیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ حملے میں حماس کے دو ارکان کو نشانہ بنایا گیا، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

امریکا کی حمایت سے اکتوبر 2025 میں ہونے والی جنگ بندی نے غزہ میں بڑے پیمانے پر جاری لڑائی روک دی تھی، تاہم اسرائیلی حملے ختم نہیں ہوئے اور مستقل امن کی جانب پیش رفت بھی بہت محدود رہی ہے۔

حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور غزہ تنازع ختم کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وسیع تر منصوبے پر عمل درآمد کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔ منصوبے میں غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کا انخلا اور حماس کو غیر مسلح کرنا شامل ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے غزہ میں 1,300 سے زائد فلسطینی، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں، شہید ہوچکے ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس دوران اس کے چار فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

حماس عام طور پر اپنے جنگجوؤں کی اموات سے متعلق معلومات جاری نہیں کرتی ۔

Comments

200 حروف