پٹرول 2.29 روپے، ڈیزل 1.11 روپے فی لٹر مزید مہنگا
- پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 3 ستمبر کیلئے قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
وفاقی حکومت نے بدھ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا.
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 3 ستمبر کیلئے قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے بدھ کو حکومت کے پٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں نظرثانی کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2.29 روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پٹرول کی قیمت 343.87 روپے سے بڑھ کر 346.16 روپے فی لٹر ہوگئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.11 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 370.92 روپے سے بڑھ کر 372.03 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
نئی قیمتیں جمعرات تک نافذ العمل رہیں گی جو حکومت کی جانب سے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور دیگر لاگت کے عوامل کی بنیاد پر ایندھن کی قیمتوں میں ردوبدل کے جاری طریقہ کار کے مطابق ہے۔
























Comments