کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں استحکام، چاندی مہنگی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4605 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمت میں استحکام رہا جب کہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4605 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 483036 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 414125 روپے پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کی کمی سے 483036 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 180 روپے کے اضافے سے 7509 روپے ہوگئی۔
























Comments