BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

وزیراعظم اور سعودی وفد کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

  • پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات کو باہمی مفاد پر مبنی اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے،شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات کو باہمی مفاد پر مبنی اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے، جو سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

وزیراعظم نے یہ بات سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے کاروباری وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کررہے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہزادہ منصور کے پاکستان کے سابقہ دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موجودہ دورہ گزشتہ بات چیت کو آگے بڑھانے اور مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) اور معاہدوں پر دستخط کی راہ ہموار کرے گا۔

وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بھی اجاگر کیا۔

ملاقات میں اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وفد نے زراعت، بندرگاہوں، شاہراہوں، ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ، رئیل اسٹیٹ، توانائی، بجلی کی تقسیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حکومت سے حکومت اور کاروبار سے کاروبار کی سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے یہ موزوں وقت ہے۔

شہزادہ منصور نے وزیراعظم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ کاروباری روابط مزید مضبوط بنانے میں سعودی حکومت اور کاروباری برادری کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

سعودی وفد اپنے قیام کے دوران اعلیٰ حکومتی نمائندوں اور نجی شعبے کے اہم اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

ملاقات میں وفاقی وزراء رانا تنویر، جام کمال، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، جنید انوار چوہدری، علی پرویز ملک، اویس لغاری اور حنیف عباسی، مشیران محمد علی اور ہارون اختر، وزیر مملکت بلال کیانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف