BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.11%)
KSE100 Decreased By (-0.5%)
KSE30 Decreased By (-0.45%)
BAFL 56.86 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.17 Decreased By ▼ -0.18 (-0.59%)
CNERGY 13.03 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.35 Decreased By ▼ -4.10 (-2.13%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.29 Decreased By ▼ -0.50 (-0.95%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.40 Increased By ▲ 0.30 (0.1%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.26 Decreased By ▼ -0.20 (-0.76%)
MLCF 91.69 Decreased By ▼ -1.47 (-1.58%)
OGDC 314.75 Decreased By ▼ -1.98 (-0.63%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.67 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 239.01 Decreased By ▼ -4.20 (-1.73%)
PPL 222.30 Decreased By ▼ -4.61 (-2.03%)
PRL 92.08 Decreased By ▼ -0.94 (-1.01%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.69 Decreased By ▼ -0.11 (-1.41%)
TPLP 12.61 Decreased By ▼ -0.36 (-2.78%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

بنگلہ دیش کی چینی جے 10 سی ای لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے بات چیت جاری

  • پاکستان کے بھارتی لڑاکا طیارے مار گرانے میں جے 10 سی ای کے استعمال کے دعوے کے بعد اس طیارے کی عالمی توجہ برقرار
شائع اپ ڈیٹ

بنگلہ دیش چین سے جے 10 سی ای لڑاکا طیارے اور حملہ آور ہیلی کاپٹرز خریدنے کے لیے باضابطہ مذاکرات کے قریب پہنچ گیا ہے، جبکہ حکومت کا ایک پینل معاہدے کے مسودے کی تیاری کر رہا ہے، وزیراعظم کے اطلاعات و نشریات کے مشیر زاہد الرحمان نے منگل کو بتایا۔

مجوزہ خریداری گزشتہ کئی برسوں میں بنگلہ دیش کے سب سے بڑے دفاعی سودوں میں شامل ہوگی اور بیجنگ کے ساتھ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔ چین پہلے ہی ڈھاکا کو سب سے زیادہ اسلحہ فراہم کرنے والا ملک ہے۔ جے 10 سی ای نے مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جھڑپوں کے دوران اس طیارے کے بھارتی لڑاکا طیارے مار گرانے میں استعمال ہونے کے پاکستانی دعوے کے بعد عالمی توجہ حاصل کی، تاہم یہ دعویٰ متنازع ہے۔

زاہد الرحمان نے کہا کہ ڈھاکا نے اپنے خطے میں ہونے والے تنازع کے دوران چینی طیارے کی مبینہ مؤثر کارکردگی کا نوٹس لیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش اپنی فضائیہ کو جدید بنانے کے لیے 24 تک جے 10 سی ای طیارے خریدنے پر غور کر رہا ہے۔پاکستان اس طیارے کے برآمدی ماڈل کا واحد تصدیق شدہ غیر ملکی آپریٹر ہے۔

زاہد الرحمان نے بتایا کہ ڈھاکا کتنے طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے، معاہدے کی مالیت کتنی ہوگی اور طیاروں کی فراہمی کب تک ہوگی، اس بارے میں تفصیلات مذاکرات کے دوران طے کی جائیں گی۔ چین گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بنگلہ دیش کو بحری جہاز، جنگی طیارے، ٹینک اور میزائل نظام فراہم کرتا رہا ہے، جس کے باعث وہ ملک کے لیے فوجی سازوسامان کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔

Comments

200 حروف