BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.16%)
KSE100 Decreased By (-0.55%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.97 Decreased By ▼ -0.15 (-1.14%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.35 Decreased By ▼ -5.10 (-2.65%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.02 Decreased By ▼ -0.54 (-2.76%)
HBL 305.56 Decreased By ▼ -0.54 (-0.18%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.49 Decreased By ▼ -1.67 (-1.79%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.69 Decreased By ▼ -4.22 (-1.86%)
PRL 91.18 Decreased By ▼ -1.84 (-1.98%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -1.14 (-1.24%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.64 Decreased By ▼ -0.16 (-2.05%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ایس ای سی پی نے وینچر کیپیٹل بل کا مسودہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ارسال کردیا

  • مجوزہ قانون سازی کا مقصد اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے وینچر کیپٹل بل کا مسودہ مشاورت کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کو ارسال کردیا۔

پیر کو جاری بیان کے مطابق مجوزہ قانون سازی کا مقصد پاکستان میں اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق ملک میں اسٹارٹ اپس اور ٹیک کمپنیوں کے لیے وینچر کیپیٹل تک باضابطہ رسائی اب تک محدود رہی ہے۔

بیان کے مطابق مجوزہ قانون کا مقصد مقامی اسٹارٹ اپس کو وینچر کیپٹل کے ذریعے سرمایہ کاری تک زیادہ رسائی فراہم کرنا ہے۔

ایس ای سی پی نے کہا کہ مجوزہ قانون کے مسودے میں وینچر کیپیٹل فنڈز اور فنڈ منیجرز کے لیے سادہ ضابطہ جاتی فریم ورک کے ساتھ ساتھ وینچر کیپیٹل فنڈز کے لیے آسان لائسنسنگ اور رجسٹریشن کا نظام تجویز کیا گیا ہے۔

مجوزہ قانون وینچر کیپٹل کی سرگرمیوں کو بھی باقاعدہ مالی نظام کا حصہ بنائے گا جس سے اسٹارٹ اپس کی ترقی، نئی سرمایہ کاری کے حصول اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کی ترقی کے لیے وینچر کیپٹل کی دستیابی انتہائی ضروری ہے۔

ایس ای سی پی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ وینچر کیپٹل بل پر اسٹیک ہولڈرز سے عوامی مشاورت کریں گے۔

مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد بل قانون سازی کے لیے حکومت کو بھجوا دیا جائے گا۔

Comments

200 حروف