BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ناروے کا 2027 میں یوکرین کیلئے 9.2 ارب ڈالر امداد کا اعلان

  • یوکرین کی حمایت اور اس کی تعمیرِ نو محض امداد نہیں بلکہ یورپ کی اپنی سلامتی میں سرمایہ کاری ہے، وزیراعظم جوناس گار ستورے
شائع اپ ڈیٹ

ناروے نے 2027 کے مالی سال میں یوکرین کے لیے مزید 85 ارب نارویجن کرون، یعنی تقریباً 9.2 ارب ڈالر کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، جو 2026 میں فراہم کی گئی رقم کے برابر ہے۔

ناروے کی حکومت نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم جوناس گار ستورے اور شمالی یورپ کے دیگر ممالک کے رہنما روس کے خلاف جنگ میں یوکرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اتوار کو کیف کا دورہ کررہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے اوسلو میں جاری کردہ تقریر کے متن کے مطابق ناروے کی امداد فوجی اور انسانی دونوں شعبوں کے اخراجات کے لیے استعمال ہوگی۔

وزیراعظم جوناس گار ستورے نے کہا کہ یوکرین کی حمایت اور اس کی تعمیرِ نو محض امداد نہیں بلکہ یورپ کی اپنی سلامتی میں سرمایہ کاری ہے۔

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ہفتے کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ یوکرین نے روس کے اقتصادی اہداف کو نشانہ بنا کر پنڈورا باکس کھول دیا ہے اور ماسکو یوکرین کے انتہائی حساس اقتصادی شعبوں کو نشانہ بنا کر جوابی کارروائی کرے گا۔

روس اور یوکرین دونوں ایک دوسرے کے اقتصادی انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کے لیے ڈرون حملوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ دونوں ممالک کی جانب سے اکثر ایسے اہداف کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے جو جنگ کے محاذ سے بہت دور واقع ہیں، جبکہ روس کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کو ساڑھے چار سال مکمل ہونے کے قریب ہیں۔

Comments

200 حروف