BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.16%)
KSE100 Decreased By (-0.55%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.97 Decreased By ▼ -0.15 (-1.14%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.35 Decreased By ▼ -5.10 (-2.65%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.02 Decreased By ▼ -0.54 (-2.76%)
HBL 305.56 Decreased By ▼ -0.54 (-0.18%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.49 Decreased By ▼ -1.67 (-1.79%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.69 Decreased By ▼ -4.22 (-1.86%)
PRL 91.18 Decreased By ▼ -1.84 (-1.98%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -1.14 (-1.24%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.64 Decreased By ▼ -0.16 (-2.05%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

قومی ماہی گیری پالیسی ، 10 ارب ڈالر کا برآمدی صلاحیت بروئے کار لانے کا ہدف

  • بحری شعبے میں کاروبار کے لیے طریقہ کار آسان بنایا جائے، وفاقی وزیر بحری امور
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے جمعرات کو کہا کہ قومی فشریز اینڈ ایکوا کلچر پالیسی پر کام جاری ہے جس کا مقصد مناسب پالیسیوں کے ذریعے اس شعبے کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے 10 ارب ڈالر تک کی آمدنی پیدا کرنا ہے۔

یہ بات انہوں نے وزارتِ بحری امور اور اس سے منسلک محکموں کی کارکردگی، پیش رفت اور کامیابیوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بحری شعبے میں کاروبار کے لیے طریقہ کار آسان بنایا جائے اور کاروباری برادری و دیگر متعلقہ فریقوں سے بامعنی مشاورت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے وزارت اور اس سے منسلک محکموں کو ہدایت کی کہ سمندر سے متعلق معاشی سرگرمیوں سے وابستہ پالیسیوں اور اقدامات میں کاروباری برادری و دیگر متعلقہ فریقوں کی آرا اور تجاویز کو شامل کیا جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ خدمت مراکز کی طرز پر ون ونڈو آپریشن کے قیام پر کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

اس سہولت کے تحت کاروباری برادری کو ایک ہی پلیٹ فارم کے ذریعے متعدد سرکاری خدمات فراہم کی جائیں گی جس سے طریقہ کار میں تاخیر کم کرنے اور سرمایہ کاروں و بحری شعبے سے وابستہ کاروبار کے لیے خدمات تک رسائی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

جنید چوہدری نے گوادر پورٹ پر 100 ایکڑ رقبے پر آف ڈاک ٹرمینل کے قیام کے منصوبے کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ اس سے وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت میں سہولت ملے گی اور علاقائی لاجسٹکس روابط مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹرمینل سے کارگو ہینڈلنگ اور لاجسٹکس روابط میں بہتری آئے گی جبکہ خشکی میں گھرے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے گوادر کی بطور گیٹ وے اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔

اجلاس کو سمندری حیاتیاتی تنوع اور ساحلی ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے گلوبل انوائرمنٹ فسیلٹی کے تعاون سے جاری 30 لاکھ ڈالر کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا گیا، اس اقدام کا مقصد حیاتیاتی تنوع کا تحفظ اور ماحول دوست و پائیدار ماہی گیری کے طریقوں کو فروغ دینا ہے۔

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ بحری شعبے میں اقتصادی ترقی کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ، بالخصوص سمندری اور ساحلی ماحولیاتی نظام کا تحفظ بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے تجاوزات سے واگزار کرائی گئی بندرگاہی اراضی کے مؤثر اور پیداواری استعمال کے لیے جامع منصوبہ بھی طلب کیا اور کہا کہ اس سے اضافی اقتصادی وسائل پیدا ہونے کے ساتھ ملک کی بلیو اکانومی کی ترقی میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

اجلاس میں مختلف جاری اقدامات اور منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے اور تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

Comments

200 حروف