BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ایس ای سی پی کا کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان

  • اقدام کا مقصد کارپوریٹ ڈیٹ سکیورٹیز کے اجرا کو آسان، تیز رفتار اور کم لاگت بنانا اور کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور ادارہ جاتی شراکت داروں کو مختلف قرضہ جاتی سکیورٹیز کے اجرا میں معاونت فراہم کرنا ہے
شائع اپ ڈیٹ

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملک میں کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے فروغ اور اس مارکیٹ کے ذریعے سرمایہ کے حصول میں سہولت اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے خصوصی کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ ڈیسک قائم کر دیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد کارپوریٹ ڈیٹ سکیورٹیز کے اجرا کو آسان، تیز رفتار اور کم لاگت بنانا اور کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور ادارہ جاتی شراکت داروں کو مختلف قرضہ جاتی سکیورٹیز کے اجرا میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کاروباری اداروں کے لیے طویل مدتی فنانسنگ کے ذرائع میں تنوع لانے اور بینک قرضوں پر انحصار کم کرنے کے لیے ایک فعال اور مؤثر کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے فروغ کی ہدایت کی ہے۔

ایس ای سی پی کے ایک سینئر افسر کو ڈیسک کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ یہ ڈیسک کارپوریٹ قرضہ جاتی سکیورٹیز کی پبلک آفرنگ اور پرائیویٹ پلیسمنٹ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ، سکوک اور دیگر شریعہ کمپلائنٹ قرض و سرمایہ کی پراڈکٹ سے متعلق امور میں مارکیٹ کے شراکت داروں کو سہولت فراہم کرے گا۔

ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے لیے ایک خصوصی سیکشن بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں متعلقہ قانونی و ریگولیٹری فریم ورک، مارکیٹ ڈیٹا، رہنمائی کا مواد اور فوکل پرسن کی رابطہ معلومات دستیاب ہیں
۔چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ ایک مستحکم کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ طویل مدتی فنانسنگ کے ذرائع میں تنوع، ادارہ جاتی سرمایہ کاری کے فروغ اور انفرا سٹرکچر و صنعتی ترقی کے لیے سرمایہ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ ڈیسک کا قیام ایس ای سی پی کی وسیع تر اصلاحات کا حصہ ہے، جن کا مقصد اجرا کے عمل کو آسان بنانا، لاگت کم کرنا اور دستاویزات کو معیاری بناتے ہوئے کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف