BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ، جیرڈ کشنر کے حماس اور اسرائیل سے مذاکرات بے نتیجہ ختم

  • جیرڈ کشنر نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی، جبکہ اس سے ایک روز قبل مصر میں حماس کے سیاسی رہنما خلیل الحیہ سے بھی بات چیت کی تھی۔
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور داماد جیرڈ کشنر نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل اور حماس کے رہنماؤں سے دو روزہ مذاکرات کے بعد پیر کو مقبوضہ بیت المقدس چھوڑ دیا، تاہم اہم معاملات پر فریقین کے سخت مؤقف کے باعث کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

جیرڈ کشنر نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی، جبکہ اس سے ایک روز قبل مصر میں حماس کے سیاسی رہنما خلیل الحیہ سے بھی بات چیت کی تھی۔ مذاکرات کا مقصد ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کے منصوبے کو دوبارہ آگے بڑھانا تھا، جو اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں اور غزہ میں مزید علاقوں پر قبضے جبکہ حماس کی جانب سے ہتھیار ڈالنے سے انکار کے باعث تعطل کا شکار ہے۔

ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ حماس 15 نکاتی منصوبے کے تحت مرحلہ وار اپنے ہتھیار چھوڑنے پر رضامند ہوگئی ہے، جبکہ اسرائیلی فوج غزہ سے انخلا کرے گی۔ حماس کا کہنا ہے کہ منصوبے پر عمل درآمد اسرائیل کی جانب سے حملے روکنے اور فوجی انخلا سمیت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے مشروط ہے۔

تاہم نیتن یاہو نے رواں ماہ منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک اسرائیلی فوج غزہ سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے ایک عہدیدار کے مطابق جیرڈ کشنر اور نیتن یاہو نے اتفاق کیا کہ حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے اور غزہ کو غیر فوجی علاقہ بنانے تک اسرائیلی فوج کی کوئی نئی تعیناتی یا انخلا نہیں ہوگا۔ اسرائیل نے حماس کی جانب سے دوبارہ مسلح ہونے یا تشدد کی صورت میں کارروائی کا حق بھی برقرار رکھا ہے۔

دوسری جانب حماس اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا اور جنگ بندی پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہی ہے۔ فریقین کے درمیان ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد کی ترتیب بھی متنازع ہے۔

مذاکرات میں غزہ کی تعمیر نو کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق حماس کے غیر مسلح ہونے تک تعمیر نو شروع نہیں کی جائے گی۔

ملاقات میں غزہ میں اسلحہ ختم کرنے اور صاف پانی، صفائی اور صحت عامہ کے مسائل سے متعلق دو ورکنگ گروپس قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

جیرڈ کشنر اور ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے ایلچی نکولے ملاڈینوف نے اتوار کو مصر میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ سے ملاقات کی تھی۔ یہ جیرڈ کشنر کی حماس نمائندوں سے دوسری معلوم ملاقات ہے۔

Comments

200 حروف