BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

بھارت نے جنرل ایٹومکس کے ساتھ 20 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا ڈرون لیز معاہدہ کرلیا

  • یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب بھارت اور چین بحرِ ہند کے خطے میں اثر و رسوخ کے لیے اسٹریٹجک کشمکش میں مصروف ہیں
شائع اپ ڈیٹ

بھارت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنرل ایٹومکس ایرو ناٹیکل سسٹمز کے ساتھ بھارتی بحریہ کے لیے دو ایم کیو-9 بی سی گارڈین طویل دورانیے تک بلند بلندی پر پرواز کرنے والے ڈرونز 30 ماہ کے لیے لیز پر لینے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

معاہدے کی مالیت 19.43 ارب بھارتی روپے (20 کروڑ 30 لاکھ ڈالر) ہے۔بھارتی حکومت کے مطابق یہ معاہدہ بھارتی بحریہ کی سمندری حدود کی نگرانی اور صورتحال سے باخبر رہنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا جبکہ بحرِ ہند کے خطے میں ہونے والی پیش رفت کی نگرانی اور اس پر ردعمل دینے کی صلاحیت بھی مضبوط ہوگی۔

یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب بھارت اور چین بحرِ ہند کے خطے میں اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے اسٹریٹجک کشمکش میں مصروف ہیں۔

2020 میں بھارتی بحریہ نے جنرل ایٹومکس سے دو ایم کیو-9 اے سی گارڈین ڈرونز ایک سال کے لیے لیز پر لیے تھے، جس کی مدت بعد ازاں بڑھا دی گئی تھی۔

بھارت طویل عرصے سے امریکا سے بڑے اور مسلح ڈرونز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرتا رہا ہے۔ 2024 میں نئی دہلی نے امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ 31 مسلح ایم کیو 9 بی اسکائی گارڈین اور سی گارڈین ڈرونز خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

Comments

200 حروف