BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.17%)
KSE100 Decreased By (-0.46%)
KSE30 Decreased By (-0.42%)
BAFL 56.84 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
BIPL 24.93 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.75 Decreased By ▼ -0.39 (-0.41%)
FCCL 52.10 Decreased By ▼ -0.69 (-1.31%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.09 Decreased By ▼ -0.47 (-2.4%)
HBL 306.47 Increased By ▲ 0.37 (0.12%)
HUBC 200.25 Decreased By ▼ -1.17 (-0.58%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.45 Decreased By ▼ -1.71 (-1.84%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -2.73 (-0.86%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.75 Increased By ▲ 0.07 (0.48%)
PIOC 240.97 Decreased By ▼ -2.24 (-0.92%)
PPL 222.38 Decreased By ▼ -4.53 (-2%)
PRL 91.32 Decreased By ▼ -1.70 (-1.83%)
SNGP 91.24 Decreased By ▼ -0.60 (-0.65%)
SSGC 23.23 Decreased By ▼ -0.58 (-2.44%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.74 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
TRG 56.45 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان

  • ہم نے ناکہ بندی کر رکھی ہے، کوئی جہاز وہاں سے گزر نہیں سکتا جب تک ہم خود نہ چاہیں، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا ہے کہ ایران کو شکست دینے کے بعد وہ جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقے کا حصہ قرار دیں گے۔

انہوں نے نیویارک ریاست میں ایک پولیس اکیڈمی میں سیاسی ریلی کے دوران ہنستے ہوئے کہا کہ ایران کو شکست دینے کے بعد جسے بری طرح شکست دی جارہی ہے میں بہت جلد آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات درست ہے۔

ٹرمپ نے اسرائیل کے ساتھ ملکر 28 فروری کو ایران کے خلاف جنگ شروع کی جس کے اعلان کردہ مقاصد میں ایران کے متنازع جوہری پروگرام کا خاتمہ اور عوامی بغاوت کو ہوا دینا شامل تھا۔

تاہم ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے ایک بڑے حصے پر عملاً کنٹرول قائم کرلیا جو عالمی سطح پر توانائی اور دیگر اجناس کی بھاری مقدار کی ترسیل کے لیے ایک انتہائی اہم بحری راستہ ہے۔

آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان تعطل بدستور برقرار ہے۔ ایران نے بیشتر سویلین بحری جہازوں کو گزرنے سے روک رکھا ہے جبکہ امریکی بحریہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے تاکہ ایران کی معیشت کو مفلوج کیا جا سکے۔

ٹرمپ نے حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے پرجوش ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ کوئی جہاز وہاں سے گزر نہیں سکتا جب تک ہم خود نہ چاہیں۔

Comments

200 حروف