BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
دنیا

طوفان ڈولفن، بیجنگ اور وسطی چین میں شدید بارشوں کا خطرہ

  • سرکاری میڈیا کے مطابق پیر اور منگل کے دوران وسطی صوبوں ہینان اور ہوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے
شائع اپ ڈیٹ

چین میں رواں سال آنے والے طاقتور ترین طوفان ڈولفن کی باقیات نے بدھ کے روز دارالحکومت بیجنگ اور وسطی صوبے ہینان کی جانب بڑی مقدار میں نمی منتقل کر دی، جس کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بیجنگ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کی سالانہ اوسط بارش کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ برسنے کا امکان ہے۔ طوفان ڈولفن اگرچہ 6 ہزار کلومیٹر سے زائد سفر کے بعد کمزور ہو چکا ہے، تاہم اس کی باقیات اب بھی ملک کے اندرونی علاقوں میں شدید بارشوں کا سبب بن رہی ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق پیر اور منگل کے دوران وسطی صوبوں ہینان اور ہوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ شہر ووگانگ میں 209.5 ملی میٹر جبکہ ژیانگ یانگ میں 169.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو اگست میں ایک دن کی بارش کا نیا ریکارڈ ہے۔

شدید بارشوں کے پیش نظر بیجنگ میں اورنج رین اسٹورم وارننگ جاری کر دی گئی ہے، جو خطرے کی دوسری بلند ترین سطح ہے۔ انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر چھ بس روٹس معطل کر دیے، جبکہ موسلا دھار بارش نے صبح کی ٹریفک کو بھی شدید متاثر کیا۔

چینی محکمہ موسمیات نے موسمی پیش گوئی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید موسمیاتی ماڈلز کا استعمال شروع کر دیا ہے تاکہ مستقبل میں شدید موسمی حالات سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور ایل نینو کے اثرات کے باعث چین میں شدید بارشوں، طوفانوں اور سیلاب کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے ہر سال معیشت، صنعت اور زرعی شعبے کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے۔

Comments

200 حروف