دنیا
سعودی، ترک اور پاکستانی قیادت کا جدہ میں سربراہی اجلاس آج ہوگا
- یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایران اور امریکا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر آمنے سامنے ہیں
سعودی حکومت کے قریبی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے رہنما جمعہ کو جدہ میں ایک سربراہی اجلاس منعقد کریں گے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا ایجنڈا فوری طور پر جاری نہیں کیا گیا۔
تاہم یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ایران اور امریکا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر آمنے سامنے ہیں۔

























Comments