BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

اسٹیٹ بینک نے ہیوگو بینک کو پائلٹ آپریشنز کی منظوری دے دی

  • پائلٹ منظوری کے تحت ہیوگو بینک محدود تعداد میں صارفین کے ساتھ ریئر ورلڈ انوائرمنٹ میں اپنی مصنوعات، بینکنگ نظام اور آپریشنل تیاری کو جانچ سکے گا
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کراچی میں قائم ڈیجیٹل ریٹیل بینک ہیوگو بینک کو پائلٹ آپریشنز کی منظوری دے دی ہے۔

بدھ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس پائلٹ منظوری کے تحت ہیوگو بینک محدود تعداد میں صارفین کے ساتھ ریئر ورلڈ انوائرمنٹ میں اپنی مصنوعات، بینکنگ نظام اور آپریشنل تیاری کو جانچ سکے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس مرحلے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ بینک کی مکمل عوامی لانچ سے قبل سکیورٹی اقدامات، ضابطہ جاتی تقاضوں کی پاسداری اور صارفین کے تجربے کے معیار اعلیٰ ترین سطح پر پورا اترتے ہوں۔

2023 میں ہیوگو بینک لمیٹڈ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پانچ نئے ڈیجیٹل ریٹیل بینکوں میں سے ایک کے طور پر کام کرنے کیلئے اصولی منظوری (آئی پی اے) حاصل ہوئی تھی۔ یہ منظوری اسٹیٹ بینک کی جانب سے 2022 میں ڈیجیٹل بینکوں کے لیے لائسنسنگ اور ریگولیٹری فریم ورک متعارف کرانے کے بعد دی گئی تھی۔

ہیوگو بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاصم حسن نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ حقیقی مالی آزادی سادگی اور سہولت سے شروع ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ملک بھر میں صارفین کے لیے محفوظ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات تک رسائی کو وسعت دینے کے اپنے عزم کا عملی مظاہرہ کررہے ہیں تاکہ انہیں یہ سہولیات کسی بھی وقت اور کہیں بھی دستیاب ہوں۔

ہیوگو بینک کے مطابق اس محدود پائلٹ مرحلے کے دوران صارفین کی آرا اور عملی تجربات کی بنیاد پر اس کی مصنوعات اور خدمات کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جائے گا۔

بینک نے پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کی ضروریات کو پورا کرنے والا جدید بینکنگ پلیٹ فارم فراہم کرکے مالی آزادی اور مالی بہبود کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف