BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Decreased By (-0.19%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 58.73 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 27.01 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
BOP 33.88 Decreased By ▼ -0.04 (-0.12%)
CNERGY 11.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.9%)
DFML 18.06 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 214.37 Decreased By ▼ -1.46 (-0.68%)
FABL 100.83 Increased By ▲ 0.14 (0.14%)
FCCL 56.00 Increased By ▲ 0.10 (0.18%)
FFL 16.21 Increased By ▲ 0.13 (0.81%)
GGL 23.90 No Change ▼ 0.00 (0%)
HBL 310.30 Increased By ▲ 1.06 (0.34%)
HUBC 219.45 Decreased By ▼ -0.44 (-0.2%)
HUMNL 10.75 Increased By ▲ 0.02 (0.19%)
KEL 7.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.41%)
LOTCHEM 27.22 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
MLCF 96.22 Decreased By ▼ -1.23 (-1.26%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -1.15 (-0.36%)
PAEL 42.64 Increased By ▲ 0.12 (0.28%)
PIBTL 16.99 Decreased By ▼ -0.09 (-0.53%)
PIOC 271.05 Decreased By ▼ -1.93 (-0.71%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -0.14 (-0.06%)
PRL 63.50 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
SNGP 107.61 Increased By ▲ 1.73 (1.63%)
SSGC 26.87 Increased By ▲ 0.94 (3.63%)
TELE 8.49 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.17 Increased By ▲ 0.46 (3.13%)
TRG 61.17 Increased By ▲ 0.36 (0.59%)
UNITY 10.03 Increased By ▲ 0.02 (0.2%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
کاروبار اور معیشت

پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل ادائیگیاں، اسٹیٹ بینک نے رعایتی چارجز کے نظام کو توسیع دیدی

  • رعایتی قیمتوں کے نظام کو 31 جنوری 2027 تک توسیع دے دی گئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ پیٹرول پمپس پر کارڈ کے ذریعے ادائیگیوں کے لیے رعایتی قیمتوں کے نظام کو 31 جنوری 2027 تک توسیع دے دی گئی ہے تاکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دیا جا سکے اور راست کیو آر ادائیگی نظام کے استعمال کو وسعت دی جا سکے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کی قبولیت کو مزید آسان بنانے اور انٹرآپریبل راست کیو آر پر مبنی ادائیگیوں کے نفاذ کو تیز کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایندھن اور متعلقہ مصنوعات کی خریداری کے لیے پیٹرول پمپس پر ہونے والی تمام کارڈ پریزنٹ ٹرانزیکشنز پر مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ کو ایک روپے فی لیٹر تک محدود رکھا جائے گا۔ اسی طرح ان ٹرانزیکشنز پر انٹرچینج ری ایمبرسمنٹ فیس کی حد 20 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

مرکزی بینک نے کہا کہ یہ سہولت پاکستان میں جاری کیے گئے تمام ادائیگی کارڈز پر لاگو ہوگی اور 31 جنوری 2027 تک نافذ العمل رہے گی تاکہ پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کی قبولیت میں اضافہ کیا جا سکے۔

اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ اس عرصے کے دوران تمام بینک، مائیکرو فنانس بینک ، الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز ، پیمنٹ سروس آپریٹرزاور پیمنٹ سروس پرووائیڈرز اپنے متعلقہ مرچنٹس، یعنی پیٹرول پمپس، کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایندھن اور متعلقہ مصنوعات کی خریداری کے لیے راست کیو آر پر مبنی ادائیگی کا نظام فعال اور دستیاب ہو۔

مرکزی بینک نے اپنے زیر نگرانی تمام اداروں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ پیٹرول پمپ مالکان کے ساتھ فعال رابطہ رکھیں تاکہ راست کیو آر کے ذریعے ادائیگیوں کی سہولت ہر پمپ پر دستیاب اور فعال بنائی جا سکے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ وہ 31 جنوری 2027 کے آس پاس ان انتظامات کا دوبارہ جائزہ لے گا، جس میں مارکیٹ کے ردعمل، رعایتی قیمتوں کے نظام کی افادیت اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ میں ہونے والی پیش رفت کو مدنظر رکھا جائے گا۔ نئی ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی جبکہ اس حوالے سے پہلے جاری کی گئی دیگر ہدایات بدستور برقرار رہیں گی۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کے مطابق اس وقت پیٹرول پمپس کارڈ کے ذریعے ہونے والی ادائیگیوں پر تقریباً 0.8 فیصد بینک چارجز ادا کرتے ہیں، جو اوسطاً 2.40 روپے فی لیٹر بنتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں یہی زیادہ بینک چارجز پیٹرول پمپس اور بینکوں دونوں کے لیے کارڈ ادائیگیوں کے نظام کو وسعت دینے میں بڑی رکاوٹ تھے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) نے اسٹیٹ بینک کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ ملے گا اور مالیاتی شعور میں بھی اضافہ ہوگا۔

پی پی ڈی اے کے چیئرمین ملک خدا بخش نے کہا کہ اس اقدام سے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کا استعمال بڑھے گا کیونکہ لین دین کی لاگت کم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمارا مطالبہ بینک چارجز کو مکمل طور پر ختم کرنے کا تھا، تاہم ہم اس اقدام کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پی پی ڈی اے سے مشاورت کے بعد مستقبل میں ان چارجز میں مزید کمی کی جائے گی۔

ملک خدا بخش کے مطابق جولائی کے آخری ہفتے میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور حکومت کے حکام کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں پی پی ڈی اے نے پیٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگیوں پر بینک چارجز مکمل ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کے بقول وفاقی وزیر پیٹرولیم بلال اظہر کیانی نے اس مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی تھی اور اب انہوں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف