BR100 Decreased By (-0.89%)
BR30 Decreased By (-1.54%)
KSE100 Decreased By (-0.8%)
KSE30 Decreased By (-0.8%)
BAFL 56.63 Decreased By ▼ -0.24 (-0.42%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.56 (-2.86%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.99 Decreased By ▼ -0.17 (-1.67%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 90.87 Decreased By ▼ -2.29 (-2.46%)
OGDC 312.96 Decreased By ▼ -3.77 (-1.19%)
PAEL 35.08 Decreased By ▼ -0.55 (-1.54%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -4.71 (-1.94%)
PPL 220.97 Decreased By ▼ -5.94 (-2.62%)
PRL 90.90 Decreased By ▼ -2.12 (-2.28%)
SNGP 90.94 Decreased By ▼ -0.90 (-0.98%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.53 Decreased By ▼ -0.27 (-3.46%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.20 Decreased By ▼ -0.36 (-0.64%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

فیڈ کی پالیسی برقرار، سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,080.38 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمتوں میں جمعرات کو معمولی اضافہ ہوا کیونکہ مارکیٹوں نے امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش کے مہنگائی پر قابو پانے سے متعلق بیانات کا جائزہ لیا۔ یہ ردعمل مرکزی بینک کی جانب سے اپنے حالیہ مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرحِ سود برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,080.38 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

دوسری جانب اگست کی ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 1.1 فیصد بڑھ کر 4,078 ڈالر ہوگئے۔

امریکی فیڈرل ریزرو نے اندرونی اختلافِ رائے کے باوجود بدھ کو شرحِ سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ چیئرمین کیون وارش نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکی مرکزی بینک مہنگائی کو قابو میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے باوجود آئندہ مانیٹری پالیسی کے بارے میں مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق اب مارکیٹیں ستمبر میں شرحِ سود میں اضافے کے 57 فیصد امکان کو قیمتوں میں شامل کررہی ہیں جو فیڈ کے پالیسی بیان سے قبل تقریباً 81 فیصد تھا۔

سرمایہ کار اب جون کے پرسنل کنزمپشن ایکسپینڈیچرز کے اعداد و شمار کے منتظر ہیں جو آج بعد میں جاری کیے جائیں گے تاکہ فیڈرل ریزرو کی آئندہ مانیٹری پالیسی کے بارے میں مزید اشارے مل سکیں۔

ادھر بینک آف انگلینڈ اور بینک آف جاپان سے بھی اس ہفتے شرحِ سود برقرار رکھنے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ امکان ہے کہ دونوں مرکزی بینک مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باعث پیدا ہونے والے مہنگائی کے دباؤ کے حوالے سے محتاط مؤقف اختیار کریں گے۔

دوسری جانب اسپاٹ چاندی کی قیمت 1 فیصد اضافے کے ساتھ 58.20 ڈالر فی اونس ہو گئی، پلاٹینم 0.3 فیصد بڑھ کر 1,616.84 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جب کہ پیلاڈیم 1.9 فیصد اضافے کے ساتھ 1,270.50 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

Comments

200 حروف