BR100 Decreased By (-0.97%)
BR30 Decreased By (-1.55%)
KSE100 Decreased By (-0.89%)
KSE30 Decreased By (-0.94%)
BAFL 57.16 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 27.08 Decreased By ▼ -0.39 (-1.42%)
BOP 33.35 Decreased By ▼ -0.60 (-1.77%)
CNERGY 10.76 Decreased By ▼ -0.19 (-1.74%)
DFML 18.01 Decreased By ▼ -0.19 (-1.04%)
DGKC 207.89 Decreased By ▼ -5.44 (-2.55%)
FABL 100.29 Decreased By ▼ -0.67 (-0.66%)
FCCL 54.68 Decreased By ▼ -1.17 (-2.09%)
FFL 16.07 Decreased By ▼ -0.14 (-0.86%)
GGL 24.48 Decreased By ▼ -0.60 (-2.39%)
HBL 303.25 Decreased By ▼ -3.59 (-1.17%)
HUBC 219.33 Decreased By ▼ -3.68 (-1.65%)
HUMNL 10.49 Increased By ▲ 0.01 (0.1%)
KEL 7.29 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.32 Decreased By ▼ -0.38 (-1.37%)
MLCF 95.67 Decreased By ▼ -1.24 (-1.28%)
OGDC 317.05 Decreased By ▼ -3.95 (-1.23%)
PAEL 42.34 Decreased By ▼ -0.85 (-1.97%)
PIBTL 16.77 Increased By ▲ 0.04 (0.24%)
PIOC 276.22 Decreased By ▼ -11.36 (-3.95%)
PPL 218.15 Decreased By ▼ -4.69 (-2.1%)
PRL 57.37 Decreased By ▼ -1.78 (-3.01%)
SNGP 101.08 Decreased By ▼ -2.78 (-2.68%)
SSGC 25.57 Decreased By ▼ -0.39 (-1.5%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.24 (-2.8%)
TPLP 12.79 Increased By ▲ 0.03 (0.24%)
TRG 61.00 Increased By ▲ 0.61 (1.01%)
UNITY 10.06 Decreased By ▼ -0.14 (-1.37%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.02 (-1.64%)
دنیا

حوثی بحیرہ احمر سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس عائد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، یمن کا دعویٰ

  • یہ تنگ سمندری شاہراہ عالمی منڈی تک سعودی خام تیل کی بڑی مقدار پہنچانے کے لیے ایک اہم آبی راستہ رہی ہے
شائع اپ ڈیٹ

یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے ایک وزیر نے حوثی باغیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایرانی ہدایت پر بحیرہ احمر اور باب المندب سے گزرنے والے جہازوں پر فیس/ٹیکس عائد کرنے کا نظام قائم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

آبنائے ہرمز میں جنگ کے باعث توانائی کی برآمدات بڑے پیمانے پر بند ہونے کے بعد یہ تنگ سمندری شاہراہ عالمی منڈی تک سعودی خام تیل کی بڑی مقدار پہنچانے کے لیے ایک انتہائی اہم آبی راستہ رہی ہے۔

وزیرِ اطلاعات معمر الاریانی نے اس قدم کو ایک خطرناک پیش رفت قرار دیا جس کا مقصد دنیا کے سب سے اہم ترین اسٹریٹجک سمندری راستوں میں سے ایک کو ملیشیا کی فوجی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے مستقل مالی امداد کے ذریعے میں تبدیل کرنا ہے۔الاریانی نے بتایا کہ یہ تخمینہ حال ہی میں حاصل ہونے والی مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر لگایا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) اس کوشش کے نظم و نسق میں مدد کر رہی ہے۔

وزیر نے اے ایف پی کو دیے گئے ایک خصوصی بیان میں مزید کہا کہ انٹیلی جنس معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے ماہرین اور مشیر اس منصوبے کے تکنیکی اور انتظامی ڈھانچے کو ڈیزائن کرنے میں براہِ راست ملوث ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں شپنگ کمپنیوں اور تجارتی جہازوں سے ادائیگی اکٹھی کرنے کے لیے ایک مخصوص ادارے کا قیام بھی شامل ہے۔خلیجی ممالک میں یہ تشویش بڑھ رہی ہے کہ حوثی باب المندب میں رسائی سے پیسے کمانے کے لیے ایران کے آبنائے ہرمز والے طریقے کی نقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایک ایسا قدم ہے جو عالمی توانائی کی منڈیوں کو مزید ابتری کی طرف دھکیل سکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے، حوثیوں نے سعودی عرب کی سمندری ناکابندی کا اعلان کیا تھا اور تب سے انہوں نے سعودی آئل ٹینکرز اور تیل کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے حملوں کے دعوے کیے ہیں۔اس ناکابندی نے روزانہ لاکھوں بیرل خام تیل برآمد کرنے کی سعودی عرب کی صلاحیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور آبنائے ہرمز کی ایرانی ناکابندی کے بعد مملکت کا واحد دوسرا سمندری راستہ بھی بند کر دیا ہے۔

Comments

200 حروف