BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.29%)
KSE100 Increased By (0%)
KSE30 Increased By (0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.32%)
BOP 30.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 13.09 Decreased By ▼ -0.03 (-0.23%)
DFML 16.67 Increased By ▲ 0.77 (4.84%)
DGKC 192.10 Decreased By ▼ -0.35 (-0.18%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.30 Decreased By ▼ -0.26 (-1.33%)
HBL 306.88 Increased By ▲ 0.78 (0.25%)
HUBC 201.50 Increased By ▲ 0.08 (0.04%)
HUMNL 10.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 92.92 Decreased By ▼ -0.24 (-0.26%)
OGDC 315.30 Decreased By ▼ -1.43 (-0.45%)
PAEL 35.59 Decreased By ▼ -0.04 (-0.11%)
PIBTL 14.80 Increased By ▲ 0.12 (0.82%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.72 Decreased By ▼ -2.19 (-0.97%)
PRL 93.16 Increased By ▲ 0.14 (0.15%)
SNGP 92.00 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
TELE 7.88 Increased By ▲ 0.08 (1.03%)
TPLP 12.81 Decreased By ▼ -0.16 (-1.23%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان کی قازقستان کو کارگو ٹرانزٹ کے لیے بندرگاہوں کی پیشکش

  • وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری سے قازقستان کے سفیر یرژان کسٹافن کی ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے بدھ کو کہا ہے کہ وہ قازق کارگو کی ترسیل کے لیے کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ کے ذریعے بندرگاہی سہولیات اور مکمل معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے جس میں فری زونز میں ممکنہ مشترکہ سرمایہ کاری (جوائنٹ وینچرز) بھی شامل ہے۔

اس بات کا اظہار وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے قازقستان کے سفیر یرژان کسٹافن سے ملاقات کے دوران کیا۔

الوداعی ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دوطرفہ تجارت کے فروغ، علاقائی روابط میں بہتری اور بحری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

وفاقی وزیر نے قازق سفیر کی اپنے دورِ تعیناتی کے دوران تعلقات کو مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ بحری شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون آئندہ بھی مزید فروغ پاتا رہے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بندرگاہوں، شپنگ، تجارتی سہولت کاری اور علاقائی روابط کے شعبوں میں قازقستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ مضبوط بحری روابط دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں کے لیے نئے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی بندرگاہیں قازقستان اور وسطی ایشیا کے وسیع تر خطے کے لیے ٹرانزٹ حب کا کردار ادا کر سکتی ہیں جس کے ذریعے خلیجی ممالک، افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں تک رسائی ممکن ہو سکتی ہے۔

قازقستان کے سفیر یرژان کسٹافن نے بھی دوطرفہ تجارت میں توسیع کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بحری اور بندرگاہی شعبوں میں قریبی تعاون سے تجارتی سرگرمیوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔

دونوں فریقوں نے ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے قازقستان کی تجارتی سرگرمیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

Comments

200 حروف