کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر کے اضافے سے 4093 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر کے اضافے سے 4093 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 ہزار روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3430 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار 144 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے پر جاپہنچی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کے اضافے سے 6397 روپے ہوگئی۔

























Comments