BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
کاروبار اور معیشت

حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

  • یہ فیصلہ وفاقی حکومت اور تمام صوبائی حکومتوں کے درمیان ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

ملکی رسد اور طلب کے فرق کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے مارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم کرنے کی غرض سے دس لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے اور پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے پاس موجود گندم کا موجودہ ذخیرہ تمام صوبوں کو ان کی ضروریات کے مطابق جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرخوراک نے کہا ہے کہ حکومت نے ملکی طلب پوری کرنے اور مارکیٹ کا استحکام یقینی بنانے کے لیے دس لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی حکومت اور تمام صوبائی حکومتوں کے درمیان ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا، اجلاس میں گندم ذخائر، قیمتوں اور رسد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں ک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاسکو کے پاس موجود گندم کے موجودہ ذخائر فوری طور پر صوبوں کو جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں ملکی ضروریات کو پورا کرنے اور اندرونی مارکیٹ میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دس لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ فیصلہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کیا گیا۔ جولائی 2026 کے پہلے ہفتے میں گندم کی اوسط قیمت 4,611 روپے فی 40 کلوگرام (115 روپے فی کلو) تھی جو کہ ایک ہفتہ قبل 4,516 روپے تھی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی لحاظ سے اس وقت گندم کی قیمت پنجاب میں 4,423 روپے، سندھ میں 4,625 روپے، خیبر پختونخوا میں 5,100 روپے اور بلوچستان میں 4,800 روپے ہے۔

Comments

200 حروف