کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4114 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان چوتھے روز بھی برقرار رہا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بدھ کو سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4114 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3944 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 7 روپے کے اضافے سے 6403 روپے ہوگئی۔






















Comments