مارکٹس
خام تیل اور ڈالیان مارکیٹ کے اثرات، ملائیشین پام آئل کی قیمتیں گرگئیں
- بینچ مارک پام آئل فیوچر معاہدہ 40 رنگٹ یا 0.86 فیصد کمی کے بعد 4,603 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر آ گیا
ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں منگل کو معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں پام آئل فیوچرز کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ حریف ڈالیان ویجیٹیبل آئلز مارکیٹ میں کمزوری اور خام تیل کی قیمتوں میں نرمی رہی۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں اکتوبر کی ڈلیوری کے لیے بینچ مارک پام آئل فیوچر معاہدہ 40 رنگٹ یا 0.86 فیصد کمی کے بعد 4,603 رنگٹ (1,126.81 امریکی ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آ گیا۔
آج ایشیائی تجارتی اوقات میں حریف آئل سیڈز کی کمزوری کے اثرات کے باعث پام آئل مارکیٹ مندی کے ساتھ کھلی۔






















Comments