BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

لارڈز ون ڈے روہت شرما کا آخری میچ نہیں ہوگا، بی سی سی آئی سیکریٹری

  • روہت شرما مسلسل 11 ون ڈے میچوں میں سنچری سے محروم رہے، جس کے بعد اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ میں ان کی جگہ پر سوالات اٹھنے لگے
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی ٹیم انتظامیہ نے اوپننگ بلے باز روہت شرما کی بھرپور حمایت کی ہے، جبکہ بھارت میں یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں کہ اتوار کو لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا جانے والا تیسرا ون ڈے ان کے کیریئر کا آخری میچ ہو سکتا ہے۔

39 سالہ روہت جمعرات کو کارڈف میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں 47 گیندوں پر صرف 26 رنز بنا سکے، جہاں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔

روہت شرما مسلسل 11 ون ڈے میچوں میں سنچری بنانے میں ناکام رہے ہیں، اور ان کی خراب فارم کے باعث اگلے سال جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ان کی ٹیم میں جگہ پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیواجیت سیکیا نے روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اب بھی بھارتی ون ڈے ٹیم کا لازمی حصہ ہیں۔

سیکیا نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو میں کہا، ”روہت شرما کے مستقبل کے حوالے سے میڈیا میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، لیکن میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ ایسی کوئی بات زیرِ غور نہیں کہ وہ اتوار کو لارڈز میں اپنا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا، ”روہت بھارتی ون ڈے ٹیم کے مستقل رکن ہیں اور جب تک وہ ٹیم کے لیے موزوں سمجھے جائیں گے، ملک کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔ دوسرے الفاظ میں، لارڈز کا ون ڈے ان کے کیریئر کا آخری میچ نہیں ہوگا۔“

اس سے قبل بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا تھا کہ 39 سالہ سابق بھارتی کپتان کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ سلیکٹرز نے اب ان سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تاہم بھارتی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ستانشو کوٹک نے کہا کہ محدود اوورز کے کرکٹ کے تجربہ کار بلے باز روہت شرما اتنے بڑے کھلاڑی ہیں کہ وہ کسی دباؤ کا شکار نہیں ہو سکتے۔

جمعرات کو شکست کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کوٹک نے کہا، ”یہ درست ہے کہ وہ رنز نہیں بنا سکے، لیکن میرے خیال میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔“ انہوں نے روہت کی فارم پر اٹھنے والے سوالات کو بھی مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا، ”کبھی کبھار کسی دن بلے باز اپنی مطلوبہ روانی حاصل نہیں کر پاتا، ایسا ہو جاتا ہے۔ ممکن ہے لارڈز میں آپ کو روہت شرما کی بالکل مختلف اننگز دیکھنے کو ملے۔“

کوٹک نے مزید کہا، ”میرے خیال میں روہت کو اپنی پسند کے علاقوں میں گیندیں نہیں ملیں، اسی لیے وہ اپنی اننگز کو رفتار نہیں دے سکے۔ اس لیے میں یہ نہیں کہوں گا کہ وہ جدوجہد کر رہے تھے۔“

روہت شرما ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے 200 سے زائد رنز کی تین اننگز کھیلیں، جن میں سری لنکا کے خلاف 264 رنز کی اننگز بھی شامل ہے، جو آج بھی اس فارمیٹ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

روہت اس سے قبل ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

Comments

200 حروف