BR100 Decreased By (-0.71%)
BR30 Decreased By (-1.37%)
KSE100 Decreased By (-0.6%)
KSE30 Decreased By (-0.59%)
BAFL 56.84 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.08 Decreased By ▼ -0.27 (-0.89%)
CNERGY 12.92 Decreased By ▼ -0.20 (-1.52%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.46 Decreased By ▼ -0.26 (-1.77%)
GGL 19.22 Decreased By ▼ -0.34 (-1.74%)
HBL 304.98 Decreased By ▼ -1.12 (-0.37%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.22 Decreased By ▼ -0.24 (-0.91%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.99 Decreased By ▼ -2.74 (-0.87%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 241.95 Decreased By ▼ -1.26 (-0.52%)
PPL 221.30 Decreased By ▼ -5.61 (-2.47%)
PRL 91.20 Decreased By ▼ -1.82 (-1.96%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -1.14 (-1.24%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.56 Decreased By ▼ -0.24 (-3.08%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 56.25 Decreased By ▼ -0.31 (-0.55%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

گندھارا ٹائر کو امریکہ برآمدات کی اجازت مل گئی، اہم ریگولیٹری سرٹیفیکیشن حاصل

  • کمپنی کے تیار کردہ ٹائر امریکی وفاقی موٹر وہیکل سیفٹی اسٹینڈرڈز کے تمام متعلقہ تقاضوں پر پورا اترتے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانی ٹائر ساز کمپنی گندھارا ٹائر اینڈ ربر کمپنی لمیٹڈ (جی ٹی وائے آر) نے امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی او ٹی) کی سرٹیفیکیشن حاصل کرلی ہے جس کے بعد اب کمپنی امریکہ کو ٹائر برآمد کرسکے گی۔

کمپنی نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے کامیابی کے ساتھ امریکی محکمۂ ٹرانسپورٹ کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہے جس کے بعد اسے امریکہ کو ٹائر برآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ کمپنی کے تیار کردہ ٹائر امریکی وفاقی موٹر وہیکل سیفٹی اسٹینڈرڈز کے تمام متعلقہ تقاضوں پر پورا اترتے ہیں۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ امریکی محکمۂ ٹرانسپورٹ کا سرٹیفکیٹ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ گاڑیاں اور ان کے آپریٹرز فیڈرل موٹر کیریئر سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے مقرر کردہ قومی حفاظتی معیارات پر پورا اترتے ہیں۔

جی ٹی وائی آر نے کہا کہ یہ سرٹیفیکیشن کمپنی کی برآمدی پورٹ فولیو کو بڑھانے، نئی بین الاقوامی منڈیوں کو تلاش کرنے اور عالمی ٹائر انڈسٹری میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے پر زور دینے کے عین مطابق ہے۔

کمپنی ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور اپنے اسٹیک ہولڈرز کو پائیدار قدر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

گندھارا ٹائر اینڈ ربر کمپنی لمیٹڈ جسے پہلے دی جنرل ٹائر اینڈ ربر کمپنی کے نام سے جانا جاتا تھا، 1963 میں کمپنیز ایکٹ 1913 (جسے بعد میں کمپنیز آرڈیننس 1984 کے ذریعے منسوخ کر دیا گیا) کے تحت ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی تھی۔ بعد ازاں اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

کمپنی کا بنیادی کاروبار آٹوموبائل اور موٹر سائیکلوں کے لیے ٹائر اور ٹیوبز کی تیاری اور تجارت ہے۔

Comments

200 حروف