دنیا
بوشہر کے قریب فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا، ایران، امریکہ کی ترید
- امریکی محکمۂ دفاع کے اہلکار نے ایرانی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج اس وقت ایران پر کسی قسم کے حملے نہیں کر رہی
ایرانی سرکاری میڈیا نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جھڑپوں میں شدت آنے کے چند گھنٹے بعد بوشہر کے مضافات میں واقع ایک فوجی ہیڈکوارٹر امریکی-اسرائیلی میزائل حملے کی زد میں آیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ارنا (آئی آر این اے) کے مطابق بوشہر کے نائب گورنر احسان جہانیان نے کہا کہ کچھ ہی لمحے قبل بوشہر کے مضافات میں واقع ایک فوجی ہیڈکوارٹر پر امریکی-صہیونی دشمن کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل آ کر گرا اور اس نے ہدف کو نشانہ بنایا۔
تاہم، ایک امریکی محکمۂ دفاع کے اہلکار نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج اس وقت ایران پر کسی قسم کے حملے نہیں کر رہی۔























Comments