BR100 Decreased By (-0.85%)
BR30 Decreased By (-1.05%)
KSE100 Decreased By (-3.62%)
KSE30 Decreased By (-3.68%)
BAFL 61.35 Decreased By ▼ -0.38 (-0.62%)
BIPL 28.61 Decreased By ▼ -0.61 (-2.09%)
BOP 36.89 Decreased By ▼ -0.48 (-1.28%)
CNERGY 8.70 Increased By ▲ 0.21 (2.47%)
DFML 19.95 Decreased By ▼ -0.15 (-0.75%)
DGKC 230.50 Decreased By ▼ -2.76 (-1.18%)
FABL 102.60 Decreased By ▼ -1.25 (-1.2%)
FCCL 58.20 Increased By ▲ 0.45 (0.78%)
FFL 17.85 Decreased By ▼ -0.04 (-0.22%)
GGL 26.14 Decreased By ▼ -0.08 (-0.31%)
HBL 315.15 Decreased By ▼ -3.44 (-1.08%)
HUBC 231.39 Decreased By ▼ -2.05 (-0.88%)
HUMNL 11.16 Decreased By ▼ -0.04 (-0.36%)
KEL 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 30.32 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
MLCF 105.60 Decreased By ▼ -1.46 (-1.36%)
OGDC 341.89 Decreased By ▼ -1.43 (-0.42%)
PAEL 46.25 Decreased By ▼ -0.77 (-1.64%)
PIBTL 18.49 Decreased By ▼ -0.13 (-0.7%)
PIOC 278.00 Decreased By ▼ -2.55 (-0.91%)
PPL 244.80 Decreased By ▼ -2.02 (-0.82%)
PRL 38.89 Increased By ▲ 1.64 (4.4%)
SNGP 118.99 Increased By ▲ 0.65 (0.55%)
SSGC 31.68 Decreased By ▼ -0.26 (-0.81%)
TELE 9.06 Decreased By ▼ -0.12 (-1.31%)
TPLP 13.07 Decreased By ▼ -0.25 (-1.88%)
TRG 66.75 Decreased By ▼ -0.75 (-1.11%)
UNITY 10.60 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.02 (1.57%)
کاروبار اور معیشت

ایس جی پاور لمیٹڈ کا ہیلتھ کیئر مارکیٹ میں قدم، میڈیکل ڈیوائسز کا کاروبار شروع کردیا

  • آئی پی پی کا جاپانی ہیلتھ کیئر کمپنی نیپرو کارپوریشن کے ساتھ ڈسٹری بیوشن معاہدے پر دستخط
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانی انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی ) ایس جی پاور لمیٹڈ نے جاپانی ہیلتھ کیئر کمپنی نیپرو کارپوریشن کے ساتھ ایک ڈسٹری بیوشن معاہدے پر دستخط کرکے پاکستان کی میڈیکل ڈیوائسز (طبی آلات) کی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے۔ یہ معاہدہ کمپنی کے اسپتالوں میں استعمال ہونے والی مصنوعات کی تقسیم اور ملک کے بڑھتے ہیلتھ کیئر سیکٹر میں اس کی اسٹریٹجک توسیع کی نشاندہی کرتا ہے۔

کمپنی نے بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ جاپان کے شہر اوساکا میں قائم نیپرو کارپوریشن عالمی سطح پر صحت کی دیکھ بھال اور طبی ٹیکنالوجی شعبے کی نمایاں کمپنی ہے جس کی تاریخ 7 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے۔

یہ کمپنی طبی آلات، ادویات اور فارماسیوٹیکل پیکیجنگ سلوشنز کی وسیع رینج کی تیاری، مینوفیکچرنگ اور سپلائی میں مصروفِ عمل ہے۔

نیپرو کی بین الاقوامی موجودگی انتہائی وسیع ہے جو اپنے عالمی مینوفیکچرنگ، تحقیق اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ذریعے 150 سے زائد ممالک میں ہیلتھ کیئر فراہم کرنے والوں کی خدمت کررہی ہے۔ کمپنی اسپتال کی مصنوعات، انفیوژن تھراپی، ویسکولر اور دیگر مصنوعات میں اپنی مہارت کیلئے عالمی سطح پر تسلیم کی جاتی ہے۔

نوٹس میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ لیبلنک انٹرپرائزز پاکستان میں نیپرو کی اسپتال کی مصنوعات کی واحد ڈسٹری بیوٹر ہے اور 15 سال سے زائد عرصے سے ملک میں نیپرو برانڈ کی نمائندگی کررہی ہے۔

ایس جی لمیٹڈ نے کہا کہ یہ معاہدہ ہیلتھ کیئر سیکٹر میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کی کمپنی کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے اور یہ ایک مستحکم اور تجربہ کار ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان میں نیپرو کی اسپتال مصنوعات کی تقسیم کے لیے ایک فریم ورک قائم کرتا ہے۔

معاہدے کے ذریعے کمپنی پاکستان کے طبی آلات کے شعبے میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے اور مستقبل کی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانے کی توقع رکھتی ہے۔

گزشتہ ماہ ایس جی پاور لمیٹڈ نے باضابطہ طور پر پاور جنریشن سے ہیلتھ کیئر کی جانب اپنی منتقلی مکمل کرلی ہے۔

Comments

200 حروف