BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.75 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.19 Increased By ▲ 0.70 (4%)
DGKC 186.87 Decreased By ▼ -0.35 (-0.19%)
FABL 93.41 Decreased By ▼ -0.30 (-0.32%)
FCCL 51.18 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.84 Decreased By ▼ -0.20 (-1.05%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.07 Decreased By ▼ -0.10 (-0.38%)
MLCF 89.90 Decreased By ▼ -1.33 (-1.46%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.15 Decreased By ▼ -2.21 (-1%)
PRL 91.60 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SNGP 90.76 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 7.94 Decreased By ▼ -0.08 (-1%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
دنیا

ٹرمپ کی دھمکی، ایران کے ساتھ معاہدہ ہوگا، ورنہ امریکہ 'کام تمام کر دے گا'

  • امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات گزشتہ ہفتے کسی دیرپا امن کی جانب پیش رفت کے کسی عوامی اشارے کے بغیر ہی اختتام پذیر ہوگئے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا ہے کہ امریکہ یا تو ایران کے ساتھ معاہدہ کر لے گا یا پھر ”کام تمام کر دے گا“۔ انہوں نے ایک بار پھر فوجی کارروائی کی دھمکی دی، جبکہ ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کے بعد مزاحمتی موقف نمایاں نظر آیا۔

امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات گزشتہ ہفتے کسی دیرپا امن کی جانب پیش رفت کے کسی عوامی اشارے کے بغیر ہی اختتام پذیر ہوگئے، حالانکہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے شروع ہونے والے تنازع کے بعد سفارت کاری کے لیے گنجائش پیدا کرنے کی غرض سے 60 روزہ جنگ بندی کی گئی تھی۔

ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”یا تو ہم معاہدہ کریں گے یا پھر کام تمام کر دیں گے۔ اور یقین کریں، کام تمام کرنا مشکل نہیں ہوگا۔ میں معاہدہ کرنا پسند کروں گا کیونکہ میں نو کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو متاثر نہیں کرنا چاہتا۔“

انہوں نے مزید کہا، ”ہم ایک گھنٹے میں ان کے پل تباہ کر سکتے ہیں، ان کی توانائی کی فراہمی مفلوج کر سکتے ہیں… اب ان کے پاس پیسہ بھی نہیں رہا، اور ہم نے انہیں کوئی رقم نہیں دی۔“

ٹرمپ کا یہ بیان آیت اللہ خامنہ ای کی ہفتے کے روز ہونے والی نماز جنازہ کے بعد سامنے آیا، جہاں امریکہ اور اسرائیل کے 28 فروری کو شروع کیے گئے حملوں کے بعد کمزور دکھائی دینے کے بجائے ایرانی عوام متحد، ثابت قدم اور آئندہ کی سمت خود متعین کرنے کے لیے پُرعزم نظر آئے۔

واشنگٹن کے مطابق 60 روزہ جنگ بندی کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے سفارتی عمل کو دوبارہ متحرک کرنا تھا۔

Comments

200 حروف