BR100 Increased By (0.52%)
BR30 Increased By (0.44%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.58%)
BAFL 61.64 Decreased By ▼ -0.40 (-0.64%)
BIPL 28.47 Increased By ▲ 0.44 (1.57%)
BOP 36.85 Increased By ▲ 0.08 (0.22%)
CNERGY 8.32 Decreased By ▼ -0.07 (-0.83%)
DFML 20.59 Increased By ▲ 0.66 (3.31%)
DGKC 226.90 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
FABL 101.56 Increased By ▲ 1.38 (1.38%)
FCCL 58.66 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
FFL 18.12 Increased By ▲ 0.18 (1%)
GGL 26.62 Increased By ▲ 1.42 (5.63%)
HBL 305.91 Increased By ▲ 0.27 (0.09%)
HUBC 233.61 Increased By ▲ 1.06 (0.46%)
HUMNL 11.28 Decreased By ▼ -0.14 (-1.23%)
KEL 8.24 Decreased By ▼ -0.05 (-0.6%)
LOTCHEM 29.38 Increased By ▲ 0.91 (3.2%)
MLCF 107.17 Decreased By ▼ -1.12 (-1.03%)
OGDC 345.43 Increased By ▲ 6.33 (1.87%)
PAEL 45.39 Increased By ▲ 0.04 (0.09%)
PIBTL 18.87 Decreased By ▼ -0.19 (-1%)
PIOC 284.56 Increased By ▲ 0.99 (0.35%)
PPL 248.71 Increased By ▲ 2.76 (1.12%)
PRL 36.29 Increased By ▲ 0.21 (0.58%)
SNGP 118.77 Increased By ▲ 0.07 (0.06%)
SSGC 31.37 Decreased By ▼ -0.30 (-0.95%)
TELE 9.21 Decreased By ▼ -0.06 (-0.65%)
TPLP 11.64 Increased By ▲ 0.41 (3.65%)
TRG 67.62 Decreased By ▼ -0.22 (-0.32%)
UNITY 10.93 Decreased By ▼ -0.08 (-0.73%)
WTL 1.28 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم، شہباز شریف اور طیب اردوان کی مشترکہ پریس کانفرنس

  • تجارت، دفاع، توانائی، ٹرانسپورٹ، اہم معدنیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈ) میں سرمایہ کاری، تجارت، دفاع، توانائی، ٹرانسپورٹ، اہم معدنیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان استنبول میں ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سامنے آیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترک صدر کی قیادت میں ترکیہ نے ہر شعبے میں غیر معمولی ترقی کی ہے اور پاکستان کو ترکیہ کے ساتھ اپنی تاریخی دوستی پر فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترک سرمایہ کاروں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) فورم میں مفید ملاقاتیں ہوئیں جبکہ صدر اردوان کے ساتھ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے اور دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے تفصیلی اور تعمیری بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قبرص کے معاملے پر ترکیہ کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے، جبکہ ترکیہ کے کشمیر کے مسئلے پر غیر متزلزل مؤقف پر اس کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کا رشتہ مشترکہ عقیدے، ثقافت، تاریخ، بھائی چارے اور قربانیوں پر قائم ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ترکیہ کی جنگ آزادی میں برصغیر کے مسلمانوں نے بھرپور تعاون کیا تھا، جبکہ ہر مشکل گھڑی، جنگ، زلزلے اور سیلاب کے دوران ترکیہ نے پاکستان کا ساتھ دیا۔

شہباز شریف نے قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں جدید اسپتالوں، اسکولوں کے قیام اور سماجی و اقتصادی ترقی میں ترکیہ کے تعاون کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ایک جان، دو قالب ہیں اور مولانا جلال الدین رومی اور علامہ اقبال کے افکار دونوں ممالک کے لیے مشعل راہ ہیں۔

اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے بلوچستان میں بس حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف کی دوبارہ توثیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ترک سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی اقتصادی زون کے قیام پر متعلقہ وزارتیں کام کر رہی ہیں جبکہ ترجیحی تجارتی معاہدے کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں۔

صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ دفاعی صنعت، توانائی، ٹرانسپورٹ، اہم معدنیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک اس مشترکہ عزم پر کاربند ہیں۔

Comments

200 حروف