BR100 Increased By (0.34%)
BR30 Increased By (0.77%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.25%)
BAFL 62.00 Increased By ▲ 0.60 (0.98%)
BIPL 28.10 Increased By ▲ 0.66 (2.41%)
BOP 36.80 Increased By ▲ 0.49 (1.35%)
CNERGY 8.40 Increased By ▲ 0.19 (2.31%)
DFML 19.92 Decreased By ▼ -0.04 (-0.2%)
DGKC 227.34 Increased By ▲ 0.20 (0.09%)
FABL 100.30 Decreased By ▼ -1.16 (-1.14%)
FCCL 58.83 Decreased By ▼ -0.45 (-0.76%)
FFL 17.95 Increased By ▲ 0.10 (0.56%)
GGL 25.20 Increased By ▲ 1.09 (4.52%)
HBL 305.47 Decreased By ▼ -1.98 (-0.64%)
HUBC 233.00 Decreased By ▼ -0.14 (-0.06%)
HUMNL 11.45 Decreased By ▼ -0.05 (-0.43%)
KEL 8.30 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
LOTCHEM 28.31 Increased By ▲ 0.12 (0.43%)
MLCF 108.50 Increased By ▲ 1.07 (1%)
OGDC 338.97 Increased By ▲ 4.06 (1.21%)
PAEL 45.50 Increased By ▲ 0.08 (0.18%)
PIBTL 19.03 Increased By ▲ 0.18 (0.95%)
PIOC 283.89 Increased By ▲ 3.43 (1.22%)
PPL 245.40 Increased By ▲ 1.66 (0.68%)
PRL 36.15 Decreased By ▼ -0.09 (-0.25%)
SNGP 118.85 Decreased By ▼ -0.78 (-0.65%)
SSGC 31.97 Increased By ▲ 0.12 (0.38%)
TELE 9.28 Increased By ▲ 0.26 (2.88%)
TPLP 11.26 Increased By ▲ 0.54 (5.04%)
TRG 67.95 Increased By ▲ 3.64 (5.66%)
UNITY 11.00 Increased By ▲ 0.09 (0.82%)
WTL 1.29 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

پی سی بی اور سعودی کرکٹ فیڈریشن کا جدہ میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا معاہدہ

  • یہ معاہدہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا۔
شائع July 2, 2026 اپ ڈیٹ July 2, 2026 02:27pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) نے جدہ میں عالمی معیار کا جدید بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کے لیے ایک تاریخی اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ دونوں کرکٹ اداروں کے درمیان اپنی نوعیت کا یہ پہلا تعاون ہے۔

یہ معاہدہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا۔

معاہدے کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ جدہ میں جدید بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی نگرانی کرے گا، جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے معیار کے مطابق تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

دونوں کرکٹ بورڈز سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے انفراسٹرکچر کی ترقی، تکنیکی مہارت، اسٹیڈیم کی منصوبہ بندی اور آپریشنل معیار کے شعبوں میں بھی باہمی تعاون کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق یہ منصوبہ سعودی عرب کو مستقبل میں بین الاقوامی کرکٹ میچز اور بڑے کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے تحت کھیلوں میں سرمایہ کاری، اسپورٹس ٹورازم، عوامی شرکت اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے معاہدے کو سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری نہ صرف کھیل کو فروغ دے گی بلکہ عالمی کرکٹ برادری کے درمیان تعاون اور روابط کو بھی مزید مضبوط بنائے گی۔

Comments

200 حروف