BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتیں 1500 کے قریب، امدادی کارروائیاں جاری

  • حکام کے مطابق ہفتے کے اختتام تک کم از کم 33 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا گی
شائع اپ ڈیٹ

وینزویلا میں رواں ہفتے آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے بعد امدادی ٹیموں نے اتوار کو مزید زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کا عمل جاری رکھا، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر تقریباً 1,500 تک پہنچ گئی ہے۔ ہزاروں افراد اب بھی لاپتا ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

بدھ کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو زلزلوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ساحلی ریاست لا گوائرا میں درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ حکومت کے مطابق غیر ملکی امدادی ٹیمیں بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نے کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اتوار کو بھی کئی افراد کو زندہ نکالا گیا، اس لیے امید برقرار ہے۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں ایک ہفتے کے لیے مزید تعلیمی ادارے بند رکھنے اور بتایا کہ لا گوائرا میں 75 فیصد بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگیز کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 1,450 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 3,150 افراد زخمی، 12,721 بے گھر اور 774 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

حکام کے مطابق ہفتے کے اختتام تک کم از کم 33 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا گیا، جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ اتوار کو ایک باپ اور اس کے بیٹے کو بھی زندہ بچا لیا گیا، تاہم اپوزیشن کی جانب سے قائم ویب سائٹ پر اب بھی تقریباً 50 ہزار افراد لاپتا درج ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے بھی تجاوز کر سکتی ہے، جبکہ سوئس ریسکیو ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ زلزلے کے بعد ابتدائی 72 گھنٹے زندہ افراد کو بچانے کے لیے انتہائی اہم ہوتے ہیں۔

امریکی، کولمبیائی اور میکسیکن امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے متعدد بچوں کو زندہ نکالا، جبکہ پوپ لیو نے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے امدادی کارکنوں کی خدمات کو سراہا۔ ادھر امریکی حکومت نے وینزویلا کے لیے کروڑوں ڈالر کی اضافی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

Comments

200 حروف