BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

سولر پروجیکٹس کے لئے 75 کروڑ روپے مختص

اس اقدام کا مقصد روایتی بجلی پر انحصار کم ، آپریشنل اخراجات میں کمی اور بلاتعطل شہری خدمات کو یقینی بنانا ہے، میئر کراچی
شائع اپ ڈیٹ

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے پائیدار شہری ترقی اور توانائی کی بچت کے اپنے عزم کے تحت شہر بھر میں یونین کونسل کی گلیوں، میونسپل عمارتوں اور منتخب عوامی بنیادی ڈھانچے کو شمسی توانائی (سولرائز) پر منتقل کرنے کے لیے اپنے بجٹ میں 75 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد روایتی بجلی پر انحصار کم کرنا، آپریشنل اخراجات میں کمی لانا اور بلاتعطل شہری خدمات کو یقینی بنانا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جو بجلی کی بندش سے متاثر ہوتے ہیں۔

میئر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت اور توانائی کا پائیدار نظام اب انتخاب نہیں بلکہ ذمہ دار شہری نظم و نسق کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے ۔ اس منصوبے کے ذریعے کے ایم سی بجلی کے اخراجات میں کمی، کاربن اخراج کو محدود کرنے اور کراچی کے شہریوں کو قابلِ اعتماد بلدیاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

میئر نے نشاندہی کی کہ کے ایم سی پہلے ہی اپنے ہیڈ آفس کے کچھ حصوں کو شمسی توانائی پر منتقل کر چکا ہے جس سے بجلی کے اخراجات میں نمایاں بچت ہوئی ہے۔

ان نتائج کی حوصلہ افزائی کے بعد اب سولرائزیشن کے اس پروگرام کو شہر بھر میں یونین کونسل کی تنصیبات، میونسپل دفاتر اور عوامی بنیادی ڈھانچے تک بڑھایا جا رہا ہے۔

Comments

200 حروف