BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

سخت مالیاتی پالیسی کے خدشات، سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 3,985.89 ڈالر فی اونس تک آ گئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں جمعرات کو مسلسل دوسرے روز کمی دیکھی گئی اور قیمتیں سات ماہ سے زائد عرصے کی کم ترین سطح کے قریب رہیں۔ امریکی ڈالر کی مضبوطی اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کی توقعات نے قیمتی دھات پر دباؤ برقرار رکھا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 3,985.89 ڈالر فی اونس تک آ گئی، جبکہ بدھ کے روز یہ نومبر 2025 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ امریکی گولڈ فیوچرز برائے اگست ڈلیوری بھی 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 4,001.60 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوئے۔

بدھ کو سونا پہلی بار نومبر 2025 کے بعد 4,000 ڈالر فی اونس کی اہم نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق مضبوط امریکی ڈالر اور شرح سود میں اضافے کے امکانات سونے کی طلب کو متاثر کر رہے ہیں۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق سرمایہ کار رواں سال فیڈرل ریزرو کی جانب سے تین مرتبہ شرح سود میں اضافے کی توقع کر رہے ہیں، جبکہ ستمبر میں اضافے کے امکان کو تقریباً 67 فیصد تک قیمتوں میں شامل کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب امریکی ڈالر مسلسل تیسرے روز مضبوط ہوا اور 13 ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا، جس کے باعث دیگر کرنسیوں کے حامل خریداروں کے لیے سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

سرمایہ کار اب امریکی پرسنل کنزمپشن ایکسپینڈیچرز (پی سی ای) اعداد و شمار کے منتظر ہیں، جو افراطِ زر کا وہ پیمانہ ہے جسے فیڈرل ریزرو ترجیح دیتا ہے۔ یہ اعداد و شمار آئندہ مالیاتی پالیسی کے بارے میں اہم اشارے فراہم کر سکتے ہیں۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 57.33 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.2 فیصد کمی کے بعد 1,575.85 ڈالر فی اونس جبکہ پیلیڈیم 0.3 فیصد اضافے سے 1,170.25 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

Comments

200 حروف