BR100 Increased By (0.02%)
BR30 Increased By (0.06%)
KSE100 Decreased By (-0%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 60.20 Decreased By ▼ -0.13 (-0.22%)
BIPL 26.92 Increased By ▲ 0.11 (0.41%)
BOP 35.20 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.61%)
DFML 19.78 Decreased By ▼ -0.06 (-0.3%)
DGKC 218.15 Increased By ▲ 1.56 (0.72%)
FABL 97.01 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 56.61 Increased By ▲ 0.12 (0.21%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.11 (-0.61%)
GGL 23.71 Decreased By ▼ -0.30 (-1.25%)
HBL 294.97 Decreased By ▼ -0.01 (-0%)
HUBC 233.05 Increased By ▲ 1.07 (0.46%)
HUMNL 11.10 Decreased By ▼ -0.09 (-0.8%)
KEL 8.39 Increased By ▲ 0.19 (2.32%)
LOTCHEM 28.32 Decreased By ▼ -0.23 (-0.81%)
MLCF 101.06 Increased By ▲ 0.30 (0.3%)
OGDC 337.53 Increased By ▲ 3.28 (0.98%)
PAEL 43.32 Increased By ▲ 0.24 (0.56%)
PIBTL 17.82 Decreased By ▼ -0.02 (-0.11%)
PIOC 274.99 Increased By ▲ 0.28 (0.1%)
PPL 244.79 Increased By ▲ 2.16 (0.89%)
PRL 35.71 Decreased By ▼ -0.16 (-0.45%)
SNGP 125.25 Increased By ▲ 2.39 (1.95%)
SSGC 32.98 Increased By ▲ 0.75 (2.33%)
TELE 9.04 Decreased By ▼ -0.07 (-0.77%)
TPLP 10.85 Decreased By ▼ -0.10 (-0.91%)
TRG 65.90 Decreased By ▼ -0.05 (-0.08%)
UNITY 11.18 Decreased By ▼ -0.09 (-0.8%)
WTL 1.27 Increased By ▲ 0.01 (0.79%)
مارکٹس

پی ایس ایکس میں آئی پی او: سلیکٹ ٹیکنالوجیز نے 8 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کی فروخت سے 3.02 ارب روپے اکٹھے کر لیے

  • کمپنی کے شیئر کی قیمت دو روزہ ڈچ بولی کے عمل کے دوران 28 روپے کے پری اوپننگ بڈ پرائس سے 21.43 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 34 روپے تک پہنچ گئی
شائع June 23, 2026 اپ ڈیٹ June 23, 2026 08:48pm

سلیکٹ ٹیکنالوجیز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپنے ابتدائی عوامی اجراء ( آئی پی او) کے ذریعے مجموعی طور پر 3.02 ارب روپے اکٹھے کرنے جا رہی ہے، کیونکہ کمپنی نے دو روزہ ڈچ بولی کے عمل کے دوران 34 روپے فی شیئر کی قیمت حاصل کر لی ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی مجموعی طور پر 8 کروڑ 88 لاکھ 80 ہزار شیئرز 34 روپے فی شیئر کے اسٹرائیک پرائس پر سرمایہ کاروں کو فروخت کر رہی ہے۔ یہ مالی سال 2026-27 کے آغاز میں پہلا آئی پی او ہے، جبکہ کمپنی کے شیئرز جولائی 2026 سے اسٹاک مارکیٹ میں عوامی تجارت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

سلیکٹ ٹیکنالوجیز، ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کی مکمل ذیلی کمپنی ہے۔

دو روزہ ڈچ بولی کے دوران کمپنی کے شیئر کی قیمت 28 روپے کے پری اوپننگ بڈ سے 21.43 فیصد بڑھ کر 34 روپے تک پہنچ گئی۔ بولی کے عمل کے دوران شیئر کی قیمت کو زیادہ سے زیادہ 42 روپے تک بڑھنے کی اجازت تھی، تاہم حتمی قیمت 34 روپے فی شیئر مقرر ہوئی۔

آئی پی او کے اعداد و شمار کے مطابق کمپنی نے دو روزہ بک بلڈنگ (ڈچ بڈنگ) عمل کے دوران 6 کروڑ 66 لاکھ 60 ہزار شیئرز ادارہ جاتی اور زیادہ مالیت رکھنے والے (ایچ این ڈبلیوI) سرمایہ کاروں کو فروخت کر کے 2.26 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں، جو منگل کو مکمل ہوا۔

اس کے علاوہ کمپنی 2 کروڑ 22 لاکھ 20 ہزار شیئرز مزید ریٹیل سرمایہ کاروں کو 34 روپے فی شیئر کے طے شدہ نرخ پر 2 تا 3 جولائی 2026 کو فروخت کرے گی، جس سے مزید 75 کروڑ 55 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔ اس طرح مجموعی طور پر کمپنی 3.02 ارب روپے اکٹھے کرے گی۔

قبل ازیں کمپنی نے اپنی آئی پی او پراسپیکٹس میں بتایا تھا کہ حاصل شدہ سرمایہ زیادہ تر ساندھر گرین اسپیشل اکنامک زون میں ایئر کنڈیشنر (اے سی) یونٹس کی تیاری اور اسمبلنگ کی پیداواری سہولت قائم کرنے پر خرچ کیا جائے گا، جس کا مقصد پیداواری صلاحیت میں اضافہ، مصنوعات کی رینج کو وسعت دینا اور ریگولیٹری ٹیکس فوائد حاصل کرنا ہے۔

پراسپیکٹس کے مطابق سرمایہ کا ایک حصہ ٹی وی پروڈکشن لائن کی توسیع پر بھی خرچ کیا جائے گا تاکہ بڑے اسکیل کے ٹی وی ماڈلز تیار کیے جا سکیں اور موجودہ پیداواری سہولتوں کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔

اسی طرح اس میں بتایا گیا کہ اسمارٹ فون پلانٹ اور مشینری پر بھی سرمایہ کاری کی جائے گی تاکہ کمپنی اپنی صنعت میں تکنیکی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ رہ سکے، جبکہ باقی رقم (2.48 ارب روپے سے زائد) ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال ہوگی، کیونکہ اسٹاک اور انوینٹری کی فنانسنگ کی ضرورت زیادہ رہتی ہے۔

آئی پی او کے لیڈ مینیجر عارف حبیب لمیٹڈ کے سی ای او شاہد علی حبیب نے ایک بیان میں کہا کہ بک بلڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں نے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا اور آئی پی او 3.23 گنا اوور سبسکرائب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مضبوط شرکت سرمایہ کاروں کے سلیکٹ ٹیکنالوجیز کی اسپانسرشپ، انتظامیہ، ترقیاتی حکمت عملی اور مستقبل کے امکانات پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مالی سال 2025-26 کے دوران 11 آئی پی اوز ہوئے، جبکہ سلیکٹ ٹیکنالوجیز مالی سال 2026-27 کا پہلا آئی پی او ہے۔

Comments

200 حروف