BR100 Increased By (0.87%)
BR30 Increased By (0.64%)
KSE100 Increased By (0.49%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 61.31 Increased By ▲ 0.07 (0.11%)
BIPL 27.12 Decreased By ▼ -0.25 (-0.91%)
BOP 36.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.19%)
CNERGY 8.49 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.90 Decreased By ▼ -0.73 (-3.37%)
DGKC 219.51 Decreased By ▼ -0.26 (-0.12%)
FABL 97.40 Increased By ▲ 0.79 (0.82%)
FCCL 58.10 Decreased By ▼ -0.37 (-0.63%)
FFL 18.42 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
GGL 23.00 Decreased By ▼ -0.15 (-0.65%)
HBL 304.80 Increased By ▲ 1.46 (0.48%)
HUBC 233.80 Increased By ▲ 7.45 (3.29%)
HUMNL 11.45 Decreased By ▼ -0.10 (-0.87%)
KEL 8.42 Increased By ▲ 0.06 (0.72%)
LOTCHEM 28.78 Increased By ▲ 0.42 (1.48%)
MLCF 103.00 Increased By ▲ 4.25 (4.3%)
OGDC 337.50 Increased By ▲ 3.46 (1.04%)
PAEL 43.69 Increased By ▲ 0.74 (1.72%)
PIBTL 18.40 Decreased By ▼ -0.03 (-0.16%)
PIOC 284.00 Decreased By ▼ -1.02 (-0.36%)
PPL 250.03 Increased By ▲ 4.45 (1.81%)
PRL 36.76 Decreased By ▼ -0.42 (-1.13%)
SNGP 114.30 Decreased By ▼ -0.86 (-0.75%)
SSGC 30.59 Decreased By ▼ -0.82 (-2.61%)
TELE 9.34 Decreased By ▼ -0.20 (-2.1%)
TPLP 11.03 Decreased By ▼ -0.14 (-1.25%)
TRG 69.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
UNITY 11.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.52%)
WTL 1.32 Increased By ▲ 0.03 (2.33%)
پاکستان

انشورنس اصلاحات: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی

  • پروگرام کا مقصد پاکستان میں انشورنس تحفظ کے خلا کو کم کرنا، نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دینا اور مالیاتی نظام کو زیادہ مضبوط اور پائیدار بنانا ہے۔
شائع June 18, 2026 اپ ڈیٹ June 18, 2026 01:15pm

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 700 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے جو ملک کے انشورنس سیکٹر میں اصلاحات اور انشورنس کوریج میں اضافے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

بینک کے مطابق اس پروگرام کا مقصد پاکستان میں انشورنس تحفظ کے خلا کو کم کرنا، نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دینا اور مالیاتی نظام کو زیادہ مضبوط اور پائیدار بنانا ہے۔

بیان کے مطابق انشورنس ٹرانسفارمیشن پروگرام پاکستان کی مالیاتی مضبوطی کو بہتر بنائے گا کیونکہ یہ انشورنس مارکیٹس کو مزید ویسع کرے گا اور گھرانوں، کاروبار، کسانوں اور سرکاری مالیات کو شدید موسمی حالات، آفات اور زندگی کے مختلف مراحل سے متعلق خطرات کے خلاف مالی تحفظ فراہم کرنے کے دائرہ کار کو وسعت دے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق ان اصلاحات سے مالی کمزوریوں میں کمی، جھٹکوں سے تیزی سے بحالی میں مدد اور قدرتی آفات و دیگر بحرانوں کے بعد پبلک فنانسز پر دباؤ کم ہونے کی توقع ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان کے انشورنس سیکٹر کو ایک پرانے، قواعد پر مبنی نظام سے جدید، رسک بیسڈ اور مارکیٹ پر مبنی نظام میں تبدیل کرنے میں معاون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات ترقی کے لیے طویل المدتی سرمایہ کو متحرک کرنے، گھرانوں اور کاروباروں کے لیے مالی تحفظ کو وسعت دینے اور ایک زیادہ مسابقتی، جامع اور مضبوط انشورنس مارکیٹ کی تشکیل میں مدد فراہم کریں گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے نشاندہی کی ہے کہ پاکستان کا مالیاتی نظام بدستور بینکوں کے زیرِ اثر ہے جبکہ جی ڈی پی کے تناسب سے انشورنس کی رسائی صرف 0.7 فیصد ہے۔ نتیجے کے طور پر بہت سے گھرانے، کاروبار اور کسان ماحولیاتی، صحت اور معاشی جھٹکوں کے سامنے مالی طور پر غیر محفوظ ہیں۔

یہ قرض پائیداری کے اقدامات اور قدرتی آفات کے رسک کی مالی معاونت کو فروغ دے گا جس کے لیے خاص طور پر کسانوں، خواتین اور کمزور گھرانوں کے لیے جامع اور آفات سے نمٹنے والی انشورنس مصنوعات کی فراہمی کو وسیع کیا جائے گا۔ خاص طور پر یہ پروگرام ٹارگٹڈ پروڈکٹ ڈیزائن، ڈیجیٹل رسائی اور صنفی بنیاد پر الگ ڈیٹا کے ذریعے خواتین اور لڑکیوں کی ضروریات کے مطابق انشورنس کے حل کو فروغ دے گا۔

ان اقدامات کا مقصد ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن سسٹمز، مصنوعی سیٹلائٹ پر مبنی رسک اسیسمنٹ، پیرامیٹرک انشورنس سلوشنز اور رسک پولنگ کے طریقہ کار کے ذریعے انشورنس کوریج کو وسیع کرنا ہے جبکہ کلیم سیٹلمنٹ اور انشورنس خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔

مزید برآں بیان کے مطابق یہ پروگرام کیپٹل مارکیٹس اور نجی پنشن مصنوعات کی ترقی میں بھی معاونت کرے گا جس کیلئے انفرااسٹرکچر فنانسنگ، بانڈ مارکیٹ کی ترقی اور اینیوٹی پر مبنی پنشن سسٹمز کیلئے طویل مدتی بچتوں کو متحرک کیا جائے گا۔

Comments

200 حروف