BR100 Increased By (0.58%)
BR30 Increased By (0.3%)
KSE100 Increased By (0.35%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 31.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
CNERGY 11.73 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
DFML 16.41 Increased By ▲ 0.09 (0.55%)
DGKC 204.00 Increased By ▲ 2.13 (1.06%)
FABL 94.05 Increased By ▲ 0.19 (0.2%)
FCCL 59.93 Increased By ▲ 0.64 (1.08%)
FFL 14.28 Increased By ▲ 0.13 (0.92%)
GGL 19.13 Decreased By ▼ -0.35 (-1.8%)
HBL 303.47 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
HUBC 209.81 Increased By ▲ 3.45 (1.67%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.07 (-1.14%)
LOTCHEM 25.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.81 Increased By ▲ 2.56 (2.48%)
OGDC 312.55 Decreased By ▼ -0.24 (-0.08%)
PAEL 34.24 Decreased By ▼ -0.59 (-1.69%)
PIBTL 13.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.73%)
PIOC 277.50 Increased By ▲ 7.83 (2.9%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 0.73 (0.33%)
PRL 80.99 Decreased By ▼ -1.17 (-1.42%)
SNGP 91.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
SSGC 23.91 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.16 (2.19%)
TPLP 12.83 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 52.81 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.35 Decreased By ▼ -0.04 (-2.88%)
مارکٹس

امریکا ایران امن معاہدے کی تفصیلات کا انتظار، سونے کی قیمتیں مستحکم

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,311.36 ڈالر فی اونس رہی
شائع اپ ڈیٹ

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ابتدائی معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی سرمایہ کار مزید تفصیلات کے منتظر ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتیں منگل کو بڑی حد تک مستحکم رہیں۔ گزشتہ سیشن میں سونا ایک ہفتے سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,311.36 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ پیر کے روز اس میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا اور قیمت 5 جون کے بعد بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔ دوسری جانب اگست میں ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,332.60 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان خلیجی خطے میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے، تاہم اس کی تفصیلات تاحال منظرعام پر نہیں آئیں۔ دونوں ممالک نے بھی واضح کیا ہے کہ مستقل جنگ بندی کے لیے مزید مذاکرات درکار ہوں گے۔

معاہدے کے تحت اپریل میں ہونے والی عارضی جنگ بندی میں مزید 60 دن کی توسیع اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا امکان ہے، جسے ایران نے فروری میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد مؤثر طور پر بند کر دیا تھا۔

معاہدے کی امید پر عالمی اسٹاک مارکیٹوں اور بانڈز میں تیزی دیکھی گئی جبکہ تیل کی قیمتیں تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔

ادھر سٹی گروپ نے آئندہ 3 ماہ کے لیے سونے کی قیمت کا ہدف 500 ڈالر بڑھا کر 4,500 ڈالر فی اونس کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق عالمی خطرات میں کمی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری سونے کی قیمتوں کو مزید سہارا دے سکتی ہے۔

سرمایہ کار اب امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی فیصلے کے منتظر ہیں، جہاں شرح سود برقرار رہنے کی توقع ہے۔ چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Comments

200 حروف