BR100 Increased By (2.94%)
BR30 Increased By (3.47%)
KSE100 Increased By (2.69%)
KSE30 Increased By (2.84%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 1.14 (1.97%)
BIPL 25.64 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 0.93 (2.76%)
CNERGY 8.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 19.08 Increased By ▲ 0.06 (0.32%)
DGKC 206.32 Increased By ▲ 12.22 (6.3%)
FABL 91.07 Increased By ▲ 1.18 (1.31%)
FCCL 54.40 Increased By ▲ 2.26 (4.33%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.04 (0.22%)
GGL 20.80 Increased By ▲ 0.13 (0.63%)
HBL 288.35 Increased By ▲ 4.43 (1.56%)
HUBC 219.59 Increased By ▲ 7.11 (3.35%)
HUMNL 11.07 Increased By ▲ 0.03 (0.27%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.21 (2.68%)
LOTCHEM 28.77 Decreased By ▼ -0.19 (-0.66%)
MLCF 90.52 Increased By ▲ 4.01 (4.64%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 1.79 (0.57%)
PAEL 41.07 Increased By ▲ 1.11 (2.78%)
PIBTL 17.51 Increased By ▲ 0.24 (1.39%)
PIOC 278.98 Increased By ▲ 11.40 (4.26%)
PPL 225.84 Increased By ▲ 3.17 (1.42%)
PRL 34.63 Increased By ▲ 0.17 (0.49%)
SNGP 100.42 Increased By ▲ 1.33 (1.34%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.30 (1.12%)
TELE 8.93 Increased By ▲ 0.02 (0.22%)
TPLP 10.90 Decreased By ▼ -0.30 (-2.68%)
TRG 69.78 Decreased By ▼ -0.81 (-1.15%)
UNITY 11.52 Increased By ▲ 0.08 (0.7%)
WTL 1.27 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پائنیر سیمنٹ کی جانب سے پنجاب پلانٹ میں 28 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کی منظوری

  • پلانٹ مالی سال 2026-27 کی دوسری سہ ماہی کے دوران مکمل طور پر فعال ہو جائے گا
شائع June 15, 2026 اپ ڈیٹ June 15, 2026 03:44pm

پائنیر سیمنٹ لمیٹڈ نے اپنے پلانٹ سائٹ چنکی، جوہرآباد، ضلع خوشاب، پنجاب میں 28.265 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کی منظوری دے دی ہے۔

کمپنی نے پیر کو اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں یہ معلومات فراہم کیں۔

کمپنی نے کہا کہ توقع ہے کہ سولر پاور پلانٹ مالی سال 2026-27 کی دوسری سہ ماہی کے دوران مکمل طور پر فعال ہو جائے گا اور اس کی کمرشل آپریشنز کا آغاز بھی اسی عرصے میں ہو جائے گا۔

یہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری کمپنی کے آپریشنل معیار، پائیداری اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے طویل المدتی ویلیو کریشن کے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور توقع ہے کہ اس سے توانائی کے اخراجات میں نمایاں بچت ہوگی۔

اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا گیا کہ یہ سرمایہ کاری مکمل طور پر کمپنی کے اپنے کیش فلو (نقد رقوم) کے ذریعے کی جائے گی۔

ایک تحقیق کے مطابق پاکستان نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران تقریباً 18 ارب ڈالر کی لاگت سے 50 گیگا واٹ (جی ڈبلیو) سے زائد سولر پینل درآمد کیے ہیں یہ حجم ملک کی کل گرڈ صلاحیت کے برابر ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ قابلِ تجدید توانائی کے اس عروج نے 70 لاکھ گھرانوں اور کئی بڑے کاروباری اداروں کو توانائی کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے جھٹکوں اور جغرافیائی سیاسی خطرات سے محفوظ رکھا ہے۔

Comments

200 حروف